مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے ہوگیا

0
438

اسلام آباد:

رواں مالی سالی 2020-21 کی پہلی سہہ ماہی(جولائی تا ستمبر )میں ملک کا بجٹ خسارہ چار 484ارب روپے تک پہنچ گیا اور  بجٹ خسارہ مجموعی  جی ڈی پی کا منفی ایک  اعشاریہ ایک  فیصد رہا۔

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی سسہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پہلی سہہ ماہی کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 1 اعشاریہ 1 فی صد رہا۔

دستاویز کے مطابق پہلی سہہ کے دوران حکومتی آمدنی 14 سو 78 ارب روپے رہی،جبکہ فیڈرل بوورڈ ااف ریونیو کی جانب سےجولائی سے ستمبرتک ٹیکس ریونیو 1122 ارب روپےاور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے اکٹھا کیا گیا۔

 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق جولائی سے ستمبر تک حکومتی اخراجات 1 ہزار 963 ارب روپے رہے اسی طر ح رواں مالی سال  کی پہلی سہہ ماہی میں دفاعی بجٹ 224 ارب روپے رہا جب کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال اب تک 1879 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر بھی  خرچ کئیے گئے۔

دستاویز کے مطابق  مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں جی ڈی پی کا مجموعی حجم 45 ہزار 567 ارب روپے ریکارڈ کیا گیااسی طرح سے غیرملکی ذرائع سے 161 ارب روپے اور مقامی ذرائع سے 322 ارب کا قرض بھی لیا گیا وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 484 ارب روپے مجموعی قرض حاصل کیاگیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here