اسلام آباد:
پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں کمپلائنس رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوجمع کروا دی ہے۔
پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 12 نکات پر عملدرآمد کیلیے وفاق و صوبوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے اور منی لانڈرنگ و ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کی صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں کمپلائنس رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوجمع کروا دی ہے۔
اس رپورٹ کا پندرہ مئی کو پیرس میں ہونیوالے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں جائزہ لے کر پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا گرے لسٹ میں برقرار رکھے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ فیٹف کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کا عمل جاری ہے۔