وفاقی حکومت نے مایوس کیا، پیر پگارا

0
109

کراچی:

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے وفاقی حکومت کے ساتھ مفاہمت پرنظرثانی کا اشارہ دیا ہے۔

جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضی جتوئی کی رہائش گاہ پرمنقعدہ جی ڈی اے کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے،حکومت سازی میں وفاقی حکومت کی اس لیے مدد کی تھی کہ سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا مگر وفاقی حکومت نے مشکل وقت میں کبھی حال نہیں پوچھا، مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے، سندھ کے لوگوں کو وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے۔

قبل ازیں پیر پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا پیرپگارا نے کہاکہ سندھ حکومت پرسندھ کے لوگوں کواعتماد نہیں مگروفاق نے بھی سندھ کے لوگوں کومایوس کیا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق صوبے کوتنہا چھوڑدے، کتے کے کاٹے کے انجکشن بھی صوبائی حکومت کونہ دیے جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین ہمارے پاس آئے تھے، ہم نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کی حمایت اس لیے ان کے حوالے کی ہمیں سندھ حکومت پراعتماد نہیں تھا۔ ہم نے سمجھا وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہماری مدد کرے گی مگرمایوسی ہوئی۔

پیر پگارا نے کہا کہ گزشتہ برس سندھ حکومت نے گندم کی خریداری وقت پرنہیں کی اوراب گندم کی قیمت کہاں پہنچ گئی ہے، گندم کی قیمت بھی سندھ حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے،سندھ میں گڈگورننس کی یہ حالت ہے کہ ہرصحیح جگہ پرغلط افسرکولگایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here