پلان سی، رہبر کمیٹی کا آج ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا اعلان

0
563

اسلام آباد / پشاور: 

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے آج جمعہ سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔رہبرکمیٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیراکرم خان درانی نے کہاہے کہ آج پورے ملک میں جلسے جلوس ہونگے،عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی، دھرنے کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا،شہباز شریف جلد ہی وطن واپس آئیں گے ،عمران خان اخلاقی طور پر مستعفی ہوں ،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کا معاملہ ختم ہوا، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے بعد عمران خان کی پارٹی ختم ہو جائیگی ،ادارے حکومت سے مایوس ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یوآئی ف پھر حکومت کیخلاف متحرک ہے،آج سے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگومیں اکرم درانی نے کہاکہ وزیراعظم نے چیف جسٹس کا نام غیر مہذب انداز میں لیا، یہ وزیر اعظم اس معاشرے میں نہیں رہے یہ لندن کے گلی کوچوں میں پلا بڑا،ان کو آداب کا کیا پتہ،چیف جسٹس نے اپنے مرتبے کا لحاظ کر کے نرم جواب دیا۔

جمیعت علما اسلام کے پلان سی کے مطابق رہبر کمیٹی صوبہ خیبر پختونخوا نے 24 نومبر سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیاہے ،شہرشہرمیں مظاہرے ہونگے،اس کا فیصلہ مجلس عاملہ کے اجلاس جومولانا عطاء الرحمن کی زیرصدارت ہوامیں کیاگیا،جے یو آئی اسلام آباد نے تمام اپوزیشن جماعتوں کی مقامی آل پارٹیز کانفرنس آج طلب کرلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here