ریون انرجی نے بھٹ میں 10میگا واٹ کے سولر پروجیکٹ کی تکمیل کا اعلان کر دیا

0
86

کراچی: ریون انرجی لمیٹڈ نے بھٹ میں 10 میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ کی تکمیل کا اعلان کردیا۔

ریون انرجی لمیٹڈ (ENI) کے ذیلی ادارےENI New Energy Pakistan کے توسط سے بھٹ میں 10 میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ کی تکمیل کا اعلان کردیا۔ اس فوٹو وولٹیک منصوبے سے حاصل ہونیوالی بجلی سائٹ پر استعمال کی جائیگی جس سے گیس کی بچت کے باعث آپریشنل لاگت میں کمی واقع ہوگی۔

10میگا واٹ کا یہ فوٹو وولٹیک منصوبہ سالانہ لگ بھگ 20گیگا واٹ بجلی فی گھنٹہ کے حساب سے پیدا کریگا۔ اس سے حاصل ہونیوالی بجلی سائٹ پر استعمال کی جائیگی جس سے نہ صرف گیس کی بچت واقع ہوگی بلکہ پلانٹ لائف کے دوران 1لاکھ 44ہزار ٹن کے مساوی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی بچت بھی ہوسکے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here