پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط

0
166

اسلام آباد:

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض فراہمی کے معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، قرض کے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن پرویز عباس اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ نے دستخط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھیی موجود تھے۔ ایشائی ترقیاتی بینک کے قرض کی مالیت 1.3 ارب ڈالر ہے، اس قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے قرضوں کی فراہمی کامیاب معاشی پالیسیوں کی نشاندہی ہے، اس قرض کے تحت حکومت کو گردشی قرض کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی، معاہدے کے تحت ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مالی گنجائش بھی فراہم ہوگی۔

 

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ نے کہا کہ قرض کی منظوری اے ڈی بی کے بورڈ نے متفقہ طورپر دی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here