حارث رؤف ایک بار پھر میلبورن اسٹارز کے اسکواڈ میں شامل

0
116

بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبورن اسٹارز نے ایک بار پھر حارث رﺅف کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر انجرڈ ہونے والے نیپالی اسپنر سندیپ لامی چینے کا خلا پر کریں گے، حارث رﺅف کو کمر کی تکلیف کا شکار جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین کی جگہ میلبورن اسٹارز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے ایک میچ میں 2 اور دوسرے میں 5 وکٹیں اڑاتے ہوئے اپنا انتخاب درست بھی ثابت کردکھایا۔

تہلکہ خیز کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستانی پیسر کو ڈیل اسٹین کیلیے جگہ خالی کرنا پڑی تھی، اب سندیپ لامی چینے کی عدم دستیابی نے ایک بار پھر ان کی اسکواڈ میں واپسی کا راستہ بنادیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here