ابوظبی کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

0
117

اسلام آباد:

ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ عمران خان خود گاڑی چلاکر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لے کر پہنچے۔

محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن زید النہیان دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here