روایت سے ہٹ کر فلم بناتا ہوں تاکہ عوام کو کوئی پیغام مل سکے، سرمد کھوسٹ

0
146

کراچی:

معروف اداکار و فلمساز سرمد کھوسٹ کا کہنا ہے کہ میں ٹک ٹاک بنانے والا نہیں بلکہ فلمساز ہوں اور اپنی فلموں کے ذریعے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں۔

ایک  ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں سرمد کھوست کا کہنا تھا کہ لوگ آج کل اپنی تمام تر توجہ  کمرشل فلموں پر مرکوز کئے ہوئے ہیں، میں اس طرح کی فلموں سے عدم اتفاق نہیں کرتا لیکن ہر فلم کامیڈی فلم نہیں ہوتی۔ ایک تفرح سے بھرپور فلم بناتے ہوئے آپ ہمیشہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ چوں کہ عوام کسی اور موضوع پر فلم دیکھنا  ہی نہیں چاہتے تو ہم بھی اس پر فلم نہیں بناتےاور نہ ہی آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایسی موضوع کو شامل کرنے سے فلم پیچیدہ یا بور ہو جائے گی۔

سرمد کھوسٹ نے  کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ہم پر بھی کچھ معاشرتی ذمہ داریاں ہیں اگر ہماری آواز سنی جاتی ہے تو ان مسائل کے خلاف ہم آواز بلند کرتے رہیں گے،اس لئے میں روائتی کام کرنا نہیں چاہ رہا اگر ایسی ہی بات ہوتی تو میں ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنا رہا ہوتا لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ میں کوئی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا نہیں ہوں بلکہ فلمساز ہوں اور اپنی فلموں کے ذریعے کچھ خاص اور منفرد پیغام دینا چاہتا ہوں۔

 

واضح رہے کہ ان دنوں سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’ کملی‘ میں صبا قمر  اور ثانیہ سعید سمیت کئی معروف شخصیت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کھوسٹ فلم کے بینر تلے بننے والی فلم 2020 میں عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here