میری ٹائم اور کسٹم کی کھلے سمندر میں کارروائی، 9 کروڑ روپے کی چرس برآمد

0
347

کراچی:

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 465 کلوگرام چرس قبضے میں کرلی، بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 9 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی میری ٹائم ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر 27 دسمبرکو رات 4 بجے کھلے سمندر میں کسٹم کے ہمراہ منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا، ابتدائی طور پر اسمگلرز کی 4 مشتبہ چھوٹی تیز رفتار بوٹس کے حوالے سے اطلاع ملی۔

میری ٹائم سکیورٹی کے بحری جہاز نے جب ان کی جانب پیش قدمی کی تو 3 بوٹس سمیت مع عملہ رات کے اندھیرے کا فائدہ لیتے ہوئے، بھاگنے میں کامیاب ہوگئے اور اپنی چوتھی منشیات سے بھری بوٹ کو چھوڑ دیا، دوران تلاشی بوٹ سے 465 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، بین الاقوامی منڈی میں پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 9 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

 

ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق سمندر میں رات کے وقت مچھلی کے شکار پر سمندر میں ایک ہی وقت میں سیکڑوں بوٹس ہوتی ہیں، ماہی گیروں کی بوٹس میں اسمگلرز کی فرارہونے والی بوٹس کو تلاش کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور یہ پتا چلانا مشکل ہوجاتا ہے کہ کون اسمگلر ہے، سمندری نگرانی کا عمل دن کے مقابلے میں رات کے وقت دشوار ہے۔

ڈی جی میری ٹائم کے مطابق پاکستان پوپی فری کنٹری ہے مگر بدقسمتی سے پڑوسی ملک میں منشیات کی فصل بھی اُگتی ہے جبکہ اس کی تیاری کے کارخانے بھی ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل کلکٹر کسٹم پری وینٹیو ہارون وقار ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹم نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اسپیشل انویسٹی گیشن سیل بنایا ہے، جس میں ہائی کرائم کے ملزمان سے تفتیش کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام یہ چاہتے ہیں کہ نہ صرف سہولت کار بلکہ ان کے سرپرست بھی گرفتار ہوں اورآ ئندہ آنے والے دنوں میں کچھ ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت سہولت کاربھی گرفت میں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here