پاکستان کا جذبہ خیرسگالی؛ 20 قیدی ماہی گیر بھارت کے حوالے

0
297

لاہور:

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے کراچی کی جیل سے بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا جو آج ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچے، لاہور ریلوے اسٹیشن سے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے اسپیشل گاڑی پر واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔

بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی سفارتخ انے کے عملے نے عارضی سفری دستاویزات مہیا کیں، جس کے بعد پاکستان رینجرز پنجاب کے مقامی کمانڈر نے ماہی گیروں کو بی ایس ایف  کے حوالے کیا، بھارتی ماہی گیروں کو کپڑے اور تحائف بھی دیئے گئے اور ماہی گیر اپنے وطن واپس چلے گئے۔

 

واضح رہے کہ 2020ء میں پہلی بار پاکستان کی طرف سے بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے، بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here