ہیروئن اسمگلنگ کیس میں گرفتار 5 برطانوی شہریوں کی ضمانت مسترد

0
510

راولپنڈی:

عدالت نے 17 کلو ہیروئن اسمگلنگ میں گرفتار 5 برطانوی شہریوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج نثار بیگ نے ہیروئن اسمگلنگ کیس میں گرفتار برطانوی شہریوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس موقع پر اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کا نمائندہ بھی عدالت میں موجود تھا۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ جاتے ہوئے گرفتار کیا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم عابد سے 12 کلو، اہلیہ سے 2 کلو اور تینوں کمسن بچوں سے ایک ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

عدالت نے 17  کلو ہیروئن اسمگلنگ کیس میں پانچوں برطانوی شہریوں کی ضمانتیں مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ گھناوٴنا جرم ہے جس میں ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ملزمان میں عابد منظور، اس کی اہلیہ کرن اور 3 بچے شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here