پی آئی اے کا خسارہ 17 ارب سے کم ہو کر 7 ارب رہ گیا

0
96

کراچی:

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا آپریشنل خسارہ 17 ارب سے کم ہو کر 7 ارب رہ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے حسابات پیش کیے گئے، بورڈ نے ششماہی اکاؤنٹس کی منظوری کے لیے پیش کیے گئے حسابات کی منظوری دے دی۔

ذرائع قومی ایئرلائن کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2019ء کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے کا آپریشنل خسارہ 17 ارب سے کم ہو کر 7 ارب رہ گیا، ریونیو کی مد میں 44 فیصد اضافہ کے ساتھ خسارے میں 59 فیصد کی کمی ہوئی۔ اجلاس میں بورڈ نے نئی انتظامیہ کی جانب سے خسارے کم کر نے کے اقدامات کو سراہا۔

 

ذرائع کے مطابق بورڈ نے پی ایس او کی جانب سے فیول کی فراہمی بند کرنے پر سرزنش کی اور دوسرے جہاز کی آمد میں تاخیر پر بھی شدید پر اظہار ناراضی کا اظہار کیا جب کہ بورڈ ممبران نے ہدایت جاری کی کہ ای آر پی کی انکوائری جلد مکمل کی جائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here