سپریم کورٹ میں شرح سود میں کمی کرانے کیلیے درخواست دائر

0
426

اسلام آباد:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک سابق عہدیدار نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو شرح سود میں کمی کی ہدایت کی جائے تاکہ سالانہ ایک کھرب روپے کی بچت ممکن ہو اور پیسوں کے بیرون ملک انخلا کی نگرانی کو کڑا بنایا جائے۔

سابق وفاقی وزیر تجارت اور آئی ایم ایف کے سابق عہدیدار ڈاکٹر زبیر خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو سود کی شرح کو 6سے 7 فیصد تک کم کرنے کا حکم دے سکتی ہے، جس سے سود کی ادائیگیوں کے لیے مختص عوامی فنڈز میں تقریباً 1 کھرب روپے کی بچت ہوگی، اسٹیٹ بینک کی متعین کردہ شرح سود فی الحال 13.25 ہے ، جو گذشتہ ایک سال میں دگنی ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر زبیر خان نے عدالت عظمیٰ سے مزید استدعا کی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو فوری طور پر سرمائے کی نگرانی کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت کرے تاکہ ملک سے پیسے کا انخلا قواعد کے مطابق ہو اور زرمبادلہ کی مارکیٹ کو عدم استحکام کے خطرے سے بچایا جا سکے۔

 

ڈاکٹر زبیر نے وفاقی حکومت ، وزیر اعظم پاکستان ، وزارت خزانہ ، اسٹیٹ بینک ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، اور گورنر و ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، بڑے چیمبر آف کامرس اور چار اہم تجارتی بینکوں کو کیس میں فریق بنایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here