عامر بیگ
چار اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کے آنکھوں دیکھا میں” پی ٹی آئی امریکہ” کے عنوان سے کالم میں گزارش کی تھی کہ پی ٹی امریکہ کے تمام دھڑے اکٹھے ہو جائیں اور اختلافات کو بھلا کر بائی لاز بنائیں اور الیکشن کی طرف گامزن ہو جائیں، اکٹھے ہو کر اپنے عظیم لیڈر اور وزیر اعظم پاکستان کا امریکہ آمد پر فقیدالمثال استقبال کریں ،میری بات سنی گئی پھر چشم فلک نے دیکھا کہ کیسا عظیم الشان استقبال ہوا ،پوری دنیا عش عش کر اٹھی اور ٹرمپ کو کہنا پڑا کہ مجھے ایک عظیم دوست مل گیا،ایسا “فرینڈ ناٹ ماسٹر” جو میری رہنمائی کرے گا اور طالبان سے میری گلو خلاصی کروائے گا، اس دوران اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں بیٹھ کر پاکستان میں ووٹ ڈالنے کا حق بھی مل گیا ،اب پی ٹی آئی امریکہ کو اپنے الیکشن کروانے اور متحد ہونے کی اشد ضرورت تھی ،ڈاکٹر عبداللہ ریاض سیکریٹری او آئی سی، پی ٹی آئی اور ارشد داد سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی کاوشوں سے پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بائی لاز ترتیب دے دئیے گئے ہیں ،اب امریکہ چیپٹر میں الیکشن کے لیے ووٹرز رجسٹریشن جاری ہے جو کہ اٹھائیس فروری تک جاری رہے گی اور اس دوران الیکشن کا مرحلہ بھی انجام کو پہنچے گا، گزارش ہے کہ یو ایس اے چیپٹر کے الیکشن ضرور ہونے چاہئیں لیکن اگر ہو سکے تو ان کو انتیس فروری کی بجائے رمضان شریف کے بعد کروایا جائے،وجہ غریب کی کمر توڑتی مہنگائی جس کی وجہ سے پبلک ناخوش ہے ،ووٹر رجسٹریشن بھی متاثر ہو گی، امریکہ میں لوگ پاکستان بارے ہر طرح سے باخبر ہیں رجسٹریشن کروانے کا کہتے ہیں تو بحث مہنگائی کی طرف مڑ جاتی ہے خان کے ایک سو اڑسٹھ ارب روپے کے مہنگائی پیکج میں پیٹرول کی پندرہ سے ستائیس روپے کی کمی اور خوردونوش کی روزمرہ کی اشیاءمیں کافی حد تک کمی سے عوام کو ریلیف مل جانا ہے ،عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی یہ ممکن ہو گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کے عفریت کو کسی حد تک کنٹرول کیا جا سکے اور خزانے پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور پھر رمضان پیکج بھی تو آئیگا ،عوام کو ریلیف ملے گا تو انٹرا پارٹی الیکشن بھی اچھے لگیں گے، لوگ خوش ہو کر اس میں حصہ لیں گے، ویسے یہ کوئی قانونی ضرورت بھی نہیں ہے، اس لیے اسکو عید تک موخر کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئے، اب آتے ہیں الیکشن کی طرف جس طرح سب پی ٹی آئی امریکہ کے ممبرز اور ورکرزنے بڑا ظرف، بڑا دل اور خوشدلی سے تمام رنجشیں ختم کر کے الیکشن پروسیس کو سپورٹ کیا ہے ،سب دھڑوں سے گزارش ہے کہ اس مرتبہ الیکشن میں دل و جان سے اپنے تمام وسائل سے حصہ لیں الیکشن میں، قاضی حسین احمد۔