رواں مالی سال، 8 ماہ میں 2 کھرب 72 ارب روپے محصولات موصول

0
99

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران 2 کھرب 72 ارب روپے ریونیو حاصل کیا جو 8ماہ کے دوران رکھے گئے ہدف سے کئی گناہ کم ہے۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران 2 کھرب 72 ارب روپے محصولات حاصل کی ہیں جو رواں مالی سال کے لیے آٹھ کے ہدف5.555ٹریلین کے مقابلے میں کافی کم ہے تاہم ان آٹھ ماہ کے دوران حاصل ہونے والا ریونیو گزشتہ مالی سال کے آٹھ ماہ کے مقابلے میں 16 اعشاریہ 5 فیصد زائد ہے۔

آٹھ ماہ کے دوران مقرر کیا گیا محصولات کا ہدف 3 کھرب207 ارب روپے اصل سالانہ ہدف 5.555ٹریلین کے مقابلے میں کم ہے جس کی عالمی مالیاتی ادارے نے نظر ثانی کے بعد کم کرکے 5.238ٹریلین ارب روپے کرنے کی منظوری دی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے اب تک بجٹ کے حوالے سے اس پر نظر ثانی نہیں کی ہے۔

 

دوسری جانب انکم ٹیکس فائل کرنے کی آخری تاریخ جمعے کو ختم ہوگئی اور ایف بی آر کے مطابق اسے اب تک بیس لاکھ 45 ہزار افراد کی جانب سے ٹیکس فائل کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اس عرصے میں بیس لاکھ 80 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کی تھیں جو اس سال 13 فیصد کم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here