ہاﺅس آف کارڈز!!!

0
86

سلیم صدیقی ، نیویارک

قدرت کے ہاتھوں انسان کس قدر بے بس ہو چکا ہے اور خاص کر خبروں کے مطابق پاکستان کا انسان یعنی مسلمان نما انسان بے بس نہیں بلکہ بے حس اور سفاک بھی بن چکا ہے۔ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں، آج کل ہر انسان کے پاس فراغت ہی فراغت ہے، ٹی وی اور آن لائن ہر خبر فوری دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پھیل جاتی ہے، پاکستان کا مسلمان جبکہ اپنی موت سامنے دیکھ رہا ہے ہم لوگوں کی امریکہ میں تو ہر لمحے قریب سے گزر رہی ہے پھر بھی خوف خدا غائب ہو چکا ہے ،غریب لوگوں کو جو وفاقی حکومت 12 ہزار روپے امداد دے رہی ہے ،اس میں بھی بنکوں اور دوسرے ادارے والے ڈنڈی مار جاتے ہیں سندھ کی ڈاکو حکومت نے غریبوں کے نام پر ابھی ابھی 8 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے، اس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا دیا ہے، سپریم کورٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے ثبوت اور تفصیل مانگ لی ہے۔ ہاﺅس آف کارڈز ایک معروف ٹی وی سیریل ہے اکثر لوگوں سے سنا تھا بہت تذکرہ ہوتا رہتا ہے ان دنوں اس کی چند قسطیں دیکھنے کا موقع ملامگر اس کی جھلک ہمیں روزانہ اقتدار کے ایوانوں میں ہو بہو نظر آتی ہے کہ کس قدر گندا کھیل عوام جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے نام پر رچایا جا تاہے، امریکہ کے بدبودار نظام کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ،دنیا کی امیر ترین جمہوریت اور معاشرے کا ناسور بھی پھٹ چکا ہے، الزامات کی بھرمار ہے، لاک ڈاﺅن کا اعلان ہوتے ہی ہسپتالوں کا بھرم اور نظام بھی دھڑام سے گر چکا ہے۔ گورنر کومو نے ایک ماہ قبل کہہ دیا تھا کہ ہمارے پاس 3000 آئی سی یو بستر ہیں پھر چین کی تقلید میں فوری ہسپتال بننے لگے، نیوجرسی کے ہسپتالوں میں عام مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا گیا خود مجھے بھی ا بتدائی دنوں میں ایمرجنسی میں آدھ گھنٹے میں فارغ کر دیا گیا۔ کیفے ٹیریاز اور ہسپتالوں کی انتظارگاہوں میں بیڈ لگنے لگے۔ ہیلتھ انشورنس کے نام پر اربوں ڈالر لوٹے جا رہے ہیں۔ ہاﺅس آف کارڈز کی عکاسی میں بالکل صاف بتاتے ہیں کہ لابی اور سازشی نظریے کیسے پروان چڑھتے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کیلئے لمبی لمبی قطاریں صدر ،ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے بیانات میں تضادات ،گورنر نیویارک اور میئر کے نظریات میں شدید جنگ غرضیکہ کورونا کے دنیا کے نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے سعودی حکومت نے کرفیو کے زور پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے ،180 شہزادے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ،اسرائیل کے جس ربی نے مسیحا سے ملاقاتوں کا ذکر کیا تھا اور گزشتہ بدھ کو اس کے ظہور کا دعویٰ کیا تھا ،مسیحا تو نہ آیا البتہ ربی کرونا کا شکار ہو کر چل بسا ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here