عذاب کی نئی شکلیں !!!

0
168

سلیم صدیقی، نیویارک

ہیں کہ انہیں انکا موقف پہنچانے میں دقّت پیش آتی ہے جبکہ میری نگاہ میں احمدی جماعت بہت منظم اور انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی اور وسائل سے مالا مال ہے مادی اور انسانی وسائل کی کوئی کمی نہیں ملک صاحب بھی بدلتے حالات پہ دل گرفتہ ہیں اور نئی نسل کے بارے میں متفکر بھی ہم ان سے عمر اور تجربہ میں کافی کم ہیں لیکن جو وقت ہم دیکھ چکے ہیں اور جن حالات سے گذر رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے آنے والے وقت سے خوف آتا ہے انکی باتوں سے خلوص جھلکتا ہے کاش جتنا علم رکھتے ہیں باری تعالی عمر کے اس حصے میں انہیں بھی ہادی برحق کا صحیح کلمہ گو بننے کی اور تمام لوگوں کو اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی تعلیمات سے روشناس ہونے کی سعادت نصیب ہوجائے ۔ ہم چونکہ مسلمان ہیں الحمد للہ کلمہ گو چاہے اعمال جیسے ہوں لیکن روز قیامت آقائے نامدار سرور کائنات ختم المرسلین خاتم النبئین اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے طلب گار ہیں انکی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ہروقت دعا کرتے ہیں لیکن آج کل جو ہورہا ہے الٹ ہورہا ہے علماءکرام جو کررہے ہیں جبکہ وہ نبوت کا سلسلہ اختتام ہونے کے بعد اب انکی ذمہ داری ہے کہ وہ نائب ہونے کا حق ادا کریں ،پچھلے دنوں محترم مفتی عبدالرحمن قمر صاحب کا شکوہ سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملا کہ خانہ خدا پر کوئی حملہ آور ہورہا ہے۔
یہ انکا شکوہ پہلا واقعہ نہیں پورے امریکہ اور پورپ میں یہی وطیرہ ہے میرے قارئین کو پتہ ہے کہ میرے اس معاملہ پر کیا موقف ہے اس مختصر سی زندگی میں انسان ہوس میں اتنا اندھا ہوچکا ہے کہ ہررشتہ بھول چکا ہے ،درندگی کی انتہا تک پہنچ چکا ہے جسے رب کائنات نے اشرف المخلوقات قرار دیا ۔وہ حیوانوں سے بھی آگے جاچکا ہے چارسدہ نوشہرہ پنجاب سندھ کوئٹہ غرضیکہ ملک کے ہر حصے میں درندہ صفت انسانوں نے ننھی منی معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی درندگی کے بعد انہیں قتل کردیا۔
ہمیں قرآن پاک میں پہلے والی قوموں کی نافرمانی اور انکے عبرتناک انجام کے واقعات بار بار ملتے ہیں ،اللہ کریم ہمیں یااولی الابصار مخاطب کرکے یاددلاتے ہیں مختلف ادوار میں مختلف عذابوں کی شکلیں ہمیں بتائی گئی ہیں ۔
مسلم دنیا اور پاکستان میں جو دیکھتا ہوں اللہ کے عذاب کی نئی قسمیں حالات کے مطابق نظر آتی ہیں مگر ہمارے دلوں پر مہر لگ چکی ہے میں نے بہت عرصہ قبل لکھا تھا کہ مسلمانوں کو کبڈی کے کھلاڑیوں کی طرح ایک ایک کرکے اکھاڑے سے باہر پھینکا جارہا ہے آپ نے دیکھا ہوگا کہ اسرائیل نے ان دنوں ایک ایک کرکے عربوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور گریٹر اسرائیل کے خواب کو حقیقت میں بدل رہا ہے اور ہم ہیں کہ جمہوریت کی تعریف میں اُلجھے ہوئے ہیں ،مجھے افسوس ہے کہ کوئی نئی چیز آپ سے شیئر نہیں کرسکا،اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here