مانچسٹر:
کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فٹبالرز کے پھیپھڑے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔
اس حوالے سے اٹلی اور جرمنی میں ہونے والی ریسرچ میں یہ کہا گیا کہ پروفیشنل فٹبالرز جب پوری شدت سے ٹریننگ کریں گے تو وائرس کو سانس کے ذریعے اپنے جسم میں لینے کا خطرہ بڑھ جائے گا، جس سے پھیپھڑے متاثر ہونے کے سبب نمونیا یا وائرس کی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ یورپی لیگز مئی میں ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔