ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور گرفتاری ہوسکتی ہے، حکم نامہ جاری

0
424

کراچی:

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز نے ماسک کے لازمی استعمال اور فیزیکل فاصلے کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

کراچی کے ضلع ملیر سمیت صوبے میں گھوٹکی سمیت کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اختیارات کے تحت پابندیوں کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، اس کے علاوہ فیزیکل فاصلے برقرار رکھنا بھی لازم ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور گرفتار بھی کیا جاسکے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here