حفظِ مراتب!!!

0
1604
مفتی عبدالرحمن قمر
مفتی عبدالرحمن قمر

میری تحریر کوئی وزنی تحریر نہیں ہوتی بلکہ یہ عام لوگوں کیلئے عام سی تحریر ہے جس کیلئے ذہن پر زیادہ بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ حفظ مراتب کا معنی ہر ذات کا حق پہچاننا اور اس ذات کو اسی مقام پر پرکھنا جو اس کی شان کے لائق ہے۔ مثلاً اگر اللہ بزرگ و برتر اللہ ہمارا خالق ہے، مالک ہے ہم سب اس کی مخلوق ہیں۔ اگر مخلوق میں سے کوئی پیر ہو، حضرت وہ، مفتی ہو، علامہ ہو، اور خواہش رکھے کہ مجھے سجدہ کیا جائے جیسا کہ آج کل عام سوشل میڈیا، پر کلپ چھوڑ دیئے جاتے ہیں لوگ سجدہ کر رہے ہیں۔ دو زانو ہو کر پاﺅں چُوم رہے ہیں۔ اور حضرت صاحب بغیر کسی جھجک کے لوگوں سے سجدے وصول کر رہے ہیں۔ اب یہاں حفظ مراتب کا خیال رکھنا پڑے گا۔ اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ جائز نہیں۔ تو پھر یہ حضرت کس کی اجازت سے ایسی حرکت کر رہے ہیں اگر حفظ مراتب نہ کنی زندنقی سرکار دو عالمﷺ کو وہ اختیار دینا جو مالک و خالق کے اختیار ہیں اور اللہ کیع طاءکی بجائے سرکار کا ذاتی کمال سمجھنا۔ یہاں بھی حفظ مراتب کا قانون لاگو ہوگا۔ انبیاءاکرام کے علاوہ کسی کو معصوم سمجھنا، خواہ آپ کتنی ہی محبت کیوں نہ کرتے ہوں کتنی ہی عقیدت کیوں نہ ہو مگر کوئی معصوم نہیں بلکہ ایک مخصوص تعداد کو معصوم سمجھنا یہاں بھی حفظ مراتب کا مسئلہ پیدا ہوگا اور دوسروں سے زبردستی منوانے کی کوشش کرنا اللہ کے علاوہ کسی کی منت ماننا سنت صرف اللہ سے نیاز جس کی مرضی دے دیں۔ یہاں بھی حفظ مراتب کا خیال کرنا پڑے گا۔ بلکہ جہاں تک مجھے یاد ہے ہمارے بچپن میں فقیر لوگ صدا لگایا کرتے تھے اور حفظ مراتب کا خیال رکھتے تھے نذر اللہ، نیاز حسین، نذر اللہ نیاز حسین، صحابہ کرام اور اہل بیت کا تقابل کر کے موازنہ کر کے گریڈ دینا۔ یہاں بھی حفظ مراتب کا سوال ہوگا۔ ہم سادات کا احترام کرتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے مگر سادات کرام خود کو مستثنیٰ اور دوسروں کو امتی کہنا اور خود کو اولاد رسول سمجھ کر امت سے الگ رکھنا یہاں بھی حفظ مراتب کا سوال پیدا ہوگا۔ یاد رہنا چاہیے اگر کوئی سید اپنے آپ کو سرکارﷺ کا امتی نہیں سمجھتا اس کا اپنا ایمان خطرے میں ہے۔ ہم سے کس مرتبہ کا مطالبہ کرتا ہے حفظ مراتب کا سوال پیدا ہوگا۔ اولیاءاکرام اور صالحین کو کمتر سمجھنا، یہاں بھی حفظ مراتب کا سوال اٹھے گا۔ ماں باپ کا شکر ادا کر کے اور خدمت کر کے جنت حاصل نہ کرنا ان کو ذلیل کر کے اولڈ ہاﺅس میں ڈال دینا، یہاں بھی حفظ مراتب کا سوال اٹھے گا گویا کہ کسی نے کیا خُوب کہا ہے گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی یعنی جو مقام و مرتبہ کا خیال نہ رکھے وہ ملحد، بے دین اور وہ گمراہ ہے، اللہ گمراہی سے بچائے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here