ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر تنزلی سے دوچار

0
138

مالی سال 2019-20ء کے اختتام پر ادائیگیوں کے دباؤ، گھٹتی ہوئی ترسیلات زر اور برآمدات میں کمی کے رجحان کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔

نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 167 روپے سے تجاوز کرگئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2 روپے 50 پیسے بڑھ کر 166 روپے 63 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 50 پیسے بڑھ کر167 روپے 20 پیسے کی سطح پر آگئی۔

دیگر اہم کرنسیوں میں شامل یورو کرنسی کی قدر بھی انٹر بینک مارکیٹ میں 98 پیسے بڑھ کر 186 روپے 80 پیسے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1روپے بڑھ کر 186 روپے ہوگئی۔

 

اسی طرح انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 27 پیسے بڑھ کر 207 روپے 26 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 2 روپے بڑھ کر 209 روپے ہوگئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here