فواد چوہدری وزارت سنبھالیں مذہبی معاملات کو نہ چھیڑیں، علما

0
151

لاہور / پشاور:

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری کے رویت ہلال سے متعلق دوسری مرتبہ بیان پر علمائے کرام کی طرف سے سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا کہ رویت ہلال پر فواد چوہدری کو نہیں بولنا چاہیے۔ تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا اسلام میں عبادات کیلیے اوقات کو بنیادی حیثیت حاصل ہے خاص طور پر آغاز رمضا ن کا چاند اور ہلال عید بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ کروڑوں مسلمانوں کے روزے کو محکمہ موسمیات اور ٹیکنالوجی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here