پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کو 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان

0
124

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے محدود تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کے 6 ارب 24 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار 635 روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیاں منفی ومثبت خبروں کی زد میں رہنے کے باعث تمام سیشنز میں اتار چڑھاؤ کے بعد دو سیشنز میں مندی اور تین سیشنز میں تیزی دیکھی گئی جس سے مجموعی طور پر محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی۔ تعمیراتی شعبے سے متعلق نئےاقدامات، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی سے گزشتہ ہفتے مارکیٹ مجموعی ہفتہ واری مندی سے بچ گئی۔

محدود تیزی کے سبب ہفتہ وار کاروبار کے دوران انڈیکس کی 37400 ،37500 اور 37600 پوائنٹس کی حدیں بھی عبور ہوگئیں تاہم اس محدود تیزی کےباوجود سرمایہ کاروں کے 6 ارب 24 کروڑ 5 لاکھ 96 ہزار 635 روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 70 کھرب 72 ارب 88 کروڑ 78 لاکھ 74 ہزار 585 روپے ہوگیا۔

 

ہفتے وار کاروبار میں 100 انڈیکس276.77 پوائنٹس کے اضافے سے 37607.62 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 167.53 پوائنٹس بڑھ کر 16315.36 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایم آئی 30 انڈیکس 317.09 پوائنٹس گھٹ کر 59947.61 پوائنٹس پربند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 58.81پوائنٹس گھٹ کر 18539.55پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے کی صنعتوں کی شرح نمو گھٹنے سے ان شعبوں سے سرمائے کے انخلا سے مارکیٹ متاثر ہوئی، البتہ ہفتہ وار کاروبار کے دوران تعمیراتی شعبے کے لیے نئے اقدامات کی وجہ سے اسٹیل اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری جاری رہی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here