نیب آرڈینس کو ملک کے حق میں نہیں سمجھتے، مولانا فضل الرحمان

0
73

سرگودھا: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب آرڈینس کو ملک کے حق میں نہیں سمجھتے، اس میں حکومت کی آمرانہ سوچ میں اضافے کا احتمال ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سرگودھا میں نجی دورے کے دوران  میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حساس نوعیت کے آرڈینس جن میں نیب آرڈینس بھی شامل ہے اسے ملک کے حق میں نہیں سمجھتے ہیں، اس میں جو حکومت کے متعلق ایک آمرانہ تصور ہے اس میں اضافے کا احتمال موجود ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے حوالے سے اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ عید کے بعد رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو گا، رابطہ کمیٹی آئندہ کی تحریک کے لیے تجاویز مرتب کرے گی، اس کے بعد اپوزیشن پارٹیز کے سربراہان کی جو آل پارٹیز کانفرنس ہوگی اس میں حتمی فیصلے کیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشیروں کے استعفے بڑی بات نہیں ہے، بنیادی بات یہ ہے کہ کورونا کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here