اُ ف یہ بڑھاپا!!!

0
145
انصار الرحمن
انصار الرحمن

انصار الرحمن

عام طور پر بڑھاپے میں یہ شکایتیں ہو جاتی ہیں ۔ (۱) بصارت : دیکھنے کی قوت کمزور پڑ جاتی ہے ۔ نظر کی کمزوری کبھی تو قریب کی متاثر ہوتی ہے اور کبھی دور کی ۔ (۲) سماعت: بعض افراد اونچا سننے لگتے ہیں ۔ بآواز بلند بولا جائے بات کی جائے تو ان کی سمجھ میں آتا ہے ورنہ نہیں ۔ (۳) یادداشت نسیان: بعض افراد کی یادداشت بہت متاثر ہوتی ہے ۔ اسکو نسیان بھی کہتے ہیں ۔ بعض افراد کو پچھلی باتیں یاد نہیں رہتیں اور بعض افراد اپنوں اور غیروں کوٹھیک طرح پہچان ہی نہیں سکتے ۔ ان تکلیفوں اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے اپنے حال احوال میں اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل وکرم کو شامل کرلیا جائے تو اور جو روحانی اور گھریلو علاج ہم بتلا رہے ہیں اگر اس پر صبر وسکون سے پورا پورا عمل کیا جائے تو انشاءاللہ خوشیاں نصیب ہوں گی ۔ بصارت: ایک پلاسٹ کین میں پانی بھرلیں اس پر روزانہ اللہ تبادک وتعالیٰ کا نام یا بصیر گیارہ سو مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے۔ اور اول آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھیں اسکے علاوہ اس پانی پر یا شکرپر اکتالیس مرتبہ پڑھ کر دم کریں ، اس کے علاوہ سورہ ق پارہ 26کی آیت نمبر بائیس گیارہ مرتبہ اور سورہ نجم پارہ 27کی آیت نمبر سترہ اور اٹھارہ تین سو تیرہ مرتبہ پڑھی جائیں ۔ دن میں کئی مرتبہ تھوڑا تھوڑا پانی پئیں ، کم ہونے لگے تو اور ملاتے جائیں کسی وقت تھوڑا سا پانی دونو ںآنکھوں پر لگا لیا کریں اسکے علاوہ ہلدی دو تولہ ، قلمی شورہ 6ماشہ لے کر پیس لیں ، روزانہ تین تین سلائی دونوں آنکھوں پر لگا لیا کریں ۔ روزانہ صبح وشام سونف چھ چھ ماشہ کھا لیا کریں ۔ گاجر کا جوس روزانہ ایک گلاس پینا بہت فائدہ مند ہوگا ۔ ایک کام اور کریں دائیں ہاتھ کی تیسری بڑی انگلی کے برابر والی انگلی کا تیسرا پور دائیں ہاتھ کے انگوٹھیں سے ملائیں یہ عمل دن میں ڈھائی سے تین منٹ روزانہ کرلیا کریں ۔
سماعت:پینے والے پانی کی کین پر سورہ فرقان پارہ19کی آیت نمبر ایک اور دو روزانہ اکیس اکیس مرتبہ پڑھیں ۔ اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھیں اسکے علاوہ سورہ دہر پارہ19کی آیت نمبر ایک اور دو بھی روزانہ اکتالیس مرتبہ پڑھ کر اسی پانی پر دم کی جائیں ۔
تھوڑی سی ہینگ ، روغن زیتون میں ڈال کر گرم کریں اسکے بعد اسکو ایک شیشی میں بند کردیں ۔ چند دن چند قطرے کان میں ڈالنے سے کان کادرد، گنگناہٹ اور بہرہ پن دور ہو جاتا ہے اگر ادرک کاپانی شہد میں ملا کر کان میں ڈالا جائے تو بھی یہ تکلیف ختم ہو جاتی ہے ۔ دونوں ہاتھو ںکی تیسری انگلیوں کے پور دبانے اورپریشر ڈالنے کا عمل یہاں بھی کیا جائے ۔ یادداشت:جمعہ کے دن سورج نکلنے کے بعدایک گھنٹہ کے اندر اندر پینے والے پانی پر تین ہزار مرتبہ یا قوی پڑھ کر دم کیا جائے ۔ یہ عمل کم از کم سات جمعہ ضرور کیا جائے ۔ روزانہ اس پانی پر یا مقتدر پانچ سو مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے ، اسکے علاوہ سورہ اعلیٰ پارہ30کی آیت نمبر چھ اور سات روزانہ تین سو تینتالیس مرتبہ پڑھ کر دم کریں اول آخر درود شریف تین تین مرتبہ ۔
آخر میں اپنے بہن اور بھائیوں سے ایک درخواست ہے وہ یہ کہ اپنے جاننے ملنے والے رشتہ دار اور پڑوسی جو اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں جن کا انتقال ہوچکا ہے ان کو روزانہ ایصال ثواب ضرور کردیا کریں ۔ اسکا آسان طریقہ یہ ہے کہ قرآن شریف کی جو بھی سورتیں یا آیتیں ان کو یاد ہوں بار بار پڑھیں اور اسکا ثواب بخش دیں ۔ قرآن شریف دیکھ کر پڑھنے کے لیے وضو کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ،اس عمل کے لیے وضو نہیں کرنا ہوتا ۔ اگر قرآن شریف کی کوئی سورت یا آیت یادنہیں ہے تو سبحان اللہ الحمدللہ اللہ اکبر کو بار بار پڑھیں پھر اسکا ثواب بخش دیں یہ ان کا بڑا حق ہے ۔ دوسرا کام یہ کریں کہ اگر گاڑی میں کہیں آنا جانا ہو تو فلمی گانوں کے کیسٹ نہ لگائیں، قرآن شریف کی تلاوت کے کیسٹ لگالیں یا پھر نعتیں سن لیا کریں ۔
ہماری کتاب سکون اور صحت کامطالعہ ضرور کریں اس سے معلومات میں بہت اضافہ ہوگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here