گلو کار بلال سعید اور صبا قمر پر مقدمے کی درخواست، 12 اگست تک جواب طلب

0
99

لاہور:

مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں  گلوکاربلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی اور ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے 12 اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ  بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرکے تقدس پامال کیا ہے اور مسجد کی توہین اور کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئی ہیں۔ درخواست گزار نے صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف، کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے پر سوشل میڈیا اور سیاسی وسماجی تنظمیوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی واقعے کا نوٹس لے چکے ہیں۔ تاہم گلو کار بلال سعید ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں اس واقعے پر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں سیکریٹری اوقاف پنجاب نے اس واقعے پر مینیجر سرکل 4 اشتیاق احمد کو معطل کردیا ہے اور  ڈائریکٹر فنانس عبدالوحید کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here