کراچی:
ٹی وی اور تھیٹر کی سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کا کہنا ہے کہ میری ویڈیو کے بعد جویریہ سعود پروڈکشن نے لوگوں کو راتوں رات چیک دے کر مجھے غلط ثابت کرنے کے لیے جعلی وڈیو بنوانے کی کوشش کی۔
سلمیٰ ظفر نے نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں جویریہ سعود سے اپنے واجبات طلب کرنے کے لیے بنائی گئی ویڈیو سے متعلق کہا کہ برداشت کی بھی حد ہوتی ہے، میں اپنا پیسہ مانگ مانگ کر تھک گئی تھی جس کے بعد میں نے انہیں لکھا کہ جو میرے بقایاجات ہیں وہ مجھے دیے جائیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
سلمیٰ ظفر نے یہ بھی کہا کہ جویریہ کی جانب سے جواب نہ بعد میں نے انہیں پھر لکھا کہ اگر آپ لوگوں نے پیسے واپس نہیں کئے تو میں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دوں گی اوراُن سب لوگوں کو سامنے لے آؤں گی آپ کو جن کے پیسے دینے ہیں۔
معروف اسٹیج فن کارہ نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد جویریہ سعود کی جانب سے مکمل طور پر تردید کی گئی اور انہوں نے دعوی کیا کہ مجھ سمیت سبھ کو ڈرامے کے معاوضے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اپنی ویڈیو میں جب میں نے ٹیکنیشن اور دیگر عملے کے پیسوں سے متعلق کہا تو جویریہ سعود کی جانب سے ان لوگوں کو راتوں رات چیک پہنچانا شروع کئے گئے اور انہیں کہا گیا کہ ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر عام کریں لیکن عملے کے لوگوں نے منع کردیا۔سلمیٰ ظفر نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ کام بند نہ ہو جانے کی وجہ سے بولتے نہیں ہیں اور خاموش ہو جاتے ہیں لیکن میں پھر بھی چپ نہ رہی کیوں کہ اگر یہ لوگ مجھے کام نہیں دیتے تو کوئی مسٔلہ نہیں کیوں کہ میرا رازق یہ لوگ نہیں دیتے،میں اللہ کے سوا کسی کو رازق نہیں سمجھتی۔واضح