لندن:
پاک فوج نے فوجی ڈرل کے بین الاقوامی مقابلے میں مسلسل تیسرے برس کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پیس اسٹکنگ کمپنیٹیشن کے نام سے معروف فوجی مشق کے مقابلوں میں پاک فوج نے مسلسل تیسری بار کام یابی حاصل کی ہے۔
پاکستان نے فوجی مہارت کے اس مقابلے میں پہلی بار 2018 میں شرکت کی تھی جس کے بعد سے مسلسل تیسری بار اس میں کام یابی حاصل کی ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی اس مقابلے میں پاک فوج کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس مقابلے میں کام یابی پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے مقابلہ جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔