برآمدی شعبہ کوبجلی اورگیس کی فراہمی کے طریقہ کارکی اصولی منظوری

0
525

اسلام آباد:

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدی شعبوں کورعایتی نرخوں پربجلی اورگیس کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کے طریقہ کار کی اصولی منظوری دے دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدی شعبوں کورعایتی نرخوں پر بجلی اورگیس کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کے طریقہ کار کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے حوالے سے تجاویزتیارکرنے کیلئے اعلی سطع کی کمیٹی قائم کردی ہے اورآٹے کی قیمت میں کمی کیلئے صوبوں کی جانب سے گندم جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہےکمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کی براہ راست نگرانی کریں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت پرتفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیاکمیٹی نے سال بیس اکیس کی فصل کیلئے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے حوالے سے تجاویز تیارکرنے کیلئے سید فخرامام، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین ، ڈاکٹر وقارمسعود، ندیم بابر، عبد الرزاق داود، اسد عمراورخسرو بختیار پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 

کمیٹی کاشتکاروں کی لاگت میں کمی کے لئے ڈی اے پی سمیت کھادوں پر سبسڈی کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کرے گی۔ اجلاس میں آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے صوبوں کی جانب سے گندم جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کی براہ راست نگرانی کریں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here