برطانوی نژاد وسیم خان کی تقرری پرسوالات اٹھنے لگے

0
261

اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وسیم خان کی تقرری پر سوالات اٹھا دیے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس حسن بلوچ کی زیر صدارت پاکستان اسپورٹس بورڈ میں ہوا، اس دوران ارکان نے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی اور پی سی بی گورننگ بورڈ رکن کی معطلی سمیت کئی سوالات اٹھا دیے۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے پوچھا کہ وسیم خان کو ہی پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر کیوں بنایا گیا،کیا وہ دہری شہریت کے حامل نہیں؟اگر دہری شہریت والا پارلیمنٹیرین نہیں بن سکتا تو پی سی بی کا ایم ڈی بھی نہیں بننا چاہیے۔

 

سبحان احمد نے کہاکہ پی سی بی کے آئین میں دہری شہریت کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں، وقار یونس اور اظہر محمود سمیت دیگر کرکٹرز کی بھی دہری شہریت ہے لیکن انھیں بورڈ میں ذمہ داری دی گئی۔

کمیٹی ارکان نے کہا کہ پی سی بی کی 72سالہ تاریخ میں پہلی بار گورننگ بورڈ میں آواز اٹھائی گئی، ایسا کرنے پر نعمان بٹ اور دیگر کو دبانے کی کوشش کی گئی، پی سی بی ایسے معاملے پر جرمانہ کر سکتا ہے معطلی کی سزا نہیں دے سکتا، پورا بورڈ نعمان بٹ کیخلاف کیوں ہو گیا ہے؟

جواب میں چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہاکہ معاملہ عدالت میں ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت گورننگ بورڈ کا کوئی رکن پی سی بی پر تنقید نہیں کر سکتا۔ ارکان نے جوابات غیر تسلی بخش ہونے پر آئندہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی حکام کو مکمل تیاری کے ساتھ آنے کے احکامات جاری کردیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here