علم فلکیات !!!

0
118
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

سید کاظم رضوی

تمام قارئین کو سید کاظم رضا کا سلام پہنچے امید ہے آپ خیریت سے ہونگے اس سے پہلے کہ میں اپنے موضوع ستاروں سے متعلق تشریحات کی طرف آﺅں آج آپ سب سے ایک اہم گزارش کرنا چاہتا ہوں امید ہے آپ اس گزارش کا برا نہیں منائیں گے۔ہماری پاکستانی بالخصوص اور ایشین کمیونٹی مغربی و یورپی ملکوں میں آکر آباد ہوگئی لیکن انکا حال آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والا ہے دو مختلف تہذیب و تمدن جہاں یکجا ہوں وہاں کچھ مسائل آتے ہیں جنکا ہم نے پہلے سوچا نہیں ہوتا اور جب ان مسائل کی حد بہت بڑھ جائے اور اس کی قیمت قیمتی جانوں کی شکل میں دینی پڑے تو سنجیدہ لوگ اسکے حل اور مسئلہ کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہیں۔ایسا ہی ایک بنیادی مسئلہ بچوں میں فن تیراکی کا نہ ہونا اوراس کے باوجود پانی پر جانا ہے !! گزشتہ دنوں ایک معزز پاکستانی فیملی جو لکھے پڑھے بھی تھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ بچے تھے نو بیاھتا جوڑا شادی کی خوشیاں منانے گئے اور کبھی لوٹ کر نہ آئے کیا حال ہوگا ان ماں اور باپ کا جنہوں نے ان بچوں کی خوشیاں دیکھنے کے خواب دیکھے ہونگے اور ان لاڈلوں کے کیا ارمان نہیں ہونگے لیکن اس خبر نے ہماری کمیونٹی کو بہت گہرا صدمہ دیا میں ان صاحب سے واقف نہیں ہوں نہ کبھی ملاقات نہ کبھی کوئی اور تعارف لیکن خبر سن کر آج تک بے چین ہوں اور ان کی فیملی اور مرحوم بچوں کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور انکے والدین کو صبر جمیل عطاءفرمائے جنہوں نے ایسا صدمہ اٹھایا جو اللہ کبھی کسی بھی والدین کو نہ دے اور اس امتحان میں نہ ڈالے۔ایسے حادثات جب ہونے ہوں اور جب وقت لکھا جاچکا ہو تو موت پر ہمارا یقین ہے ایک دن آنی ہے جب اللہ کی مرضی وہاں سے بلاوہ آجاتا ہے پھر بھی ان کا تدارک ہوسکتا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اگر آپ کو تیراکی نہیں آتی تو سیکھیں اگر سیکھ نہیں سکتے تو پانی میں نہ جائیں بزرگ فرماتے ہیں آگ اور پانی تھوڑے بھی بہت ہوتے ہیں !! مجھے اچھی طرح یاد ہے میرے والد مرحوم کو جب پتہ چلا کہ میں کالج ٹور پر جارہا ہوں تو انہوں نے گھر سے رخصت کرتے وقت نصیحت کی تھی کہ پانی کے قریب نہ جانا پھر انہوں نے یہ سمجھایا کہ جو لوگ سمندر میں نہانے جاتے ہیں وہ ایک دوسرے سے اور آگے جانے اور خوشی و جذبات میں کافی آگے نکل جاتے ہیں اور لہروں کا شکار ہوکر پانی میں غرق ہوجاتے ہیں یہ بات ایسی دل میں بیٹھی کہ اس کالج ٹور کے بعد جب جاب شروع کی تو سوئمنگ پول میں جاکر تیراکی کی تربیت حاصل کی اور پاکستان میں ہی تیراکی سیکھی یہاں جگہ جگہ چپے چپے پر جم موجود ہیں جن میں سوئمنگ پول کی سہولت بھی موجود ہے ماہر اساتذہ بھی موجود ہیں ان سے تربیت حاصل کی جاسکتی ہے اگر پھر بھی وقت نہ ملے اور ایسا ممکن نہ ہو تو آپ کم از کم لائف جیکٹ جو ہر اسپورٹس کی دوکان اور آن لائن مل جاتی ہے اس سے خرید کر اس کو استعمال کریں اس جیکٹ کا فائدہ یہ ہوتا ہے جس کو پانی میں تیرنا نہ بھی آتا ہو وہ پانی میں ڈوبتا نہیں بلکہ سطح آب سے اوپر رہتا ہو بس بات اس پر عمل کی ہے اپنے بچوں سے اس سنجیدہ موضوع پر بات کریں اور ان کو اس کی سنگینی کا احساس دلائیں تاکہ ہماری کمیونٹی میں پھر ایسا کوئی حادثہ نہ ہو۔
عموماً بچے دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے یا دیگر پانی کی جگہوں پر پکنک منانے بغیر بتائے بھی چلے جاتے ہیں بہتر ہے انکے علم میں یہ باتیں اور نصیحتیں ہوں تو وہ زیادہ اچھی طرح احتیاطی تدابیر پر عمل کرسکیں گے ہماری کمیونٹی میں ہر سال دو سال بعد متواتر ایسے حادثات ہورہے ہیں میں دعا کرتا ہوں اللہ ایسے حادثات سے روک تھام کو ہم کو شعور عطاءفرمائے !آمین۔
اب آتے ہیں گزشتہ سے پیوستہ مضمون کی جانب جہاں ہم طالع شمسی کو پڑھنے کے قوانین کا زکر بیان کررہے تھے کہ اس میں حالات جو بیان کیے جائینگے اس میں پہلا ہے فطرت :- آپ نے دن کی کرن کو دیکھا تو اس وقت سورج برج قوس میں حرکت کررہا تھا جس کا حاکم مشتری ہے یہ ستارہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ آدمی شریف ، راست گو ، عزت دار اور قابل تعظیم ہے مہربان دل افتاد مزاج با اعتماد اور اپنے و دوسروں کے لیے محتاط پسند ہے اس کا زہنی رجحان مذھب کی طرف زیادہ ہوگا روحانی اور مادی امور میں دلچسپی لینے والا ہے آخری عمر میں روحانی ترقی کرے گا اور روحانیت میں بہت دلچسپی لے گا اس کا زہن فلاسفانہ اور عالمانہ ہوگا زیادہ تر وقت ایسی سوسائٹی کی نظر کرے گا اس کا بولنا اور سوچنا با وزن ہوگا اور اس کا طریق کار اتنا تیز ہوگا کہ دوسرا اس تک نہیں پہنچ سکتا اس سے غلطیاں کم سر زد ہونگیں لیکن جب غلطی کرے گا تو اس پر بضد ہوگا اور یہ اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور خامی ہوگی !! اور اس کی کامیابی میں ایک نقص اس کے ساتھ ہی اپنے کالم نگار کو ایک ہفتے کی اجازت، جلد ملتے ہیں ،اللہ آپ سب کو خوش و خرم اور بیماریوں سے محفوظ فرمائے آپ سب پردیسی خوشیوں میں ایک دوسرے سے ملیں اور آپ کو کوئی غم نہ ہو۔ آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here