سردار محمد نصراللہ
قارئین وطن! گلگت بلتستان کےالیکشن میں شکست و فتح سے بے نیاز کے کون جیتا کون ہارا مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میرے غیور گلگتی بلتستانی بہن بھائیوں نے را کی آواز میں آواز ملا کر افواجِ پاکستان کے سپہ سالار اور آئی ایس آئی کے سربراہوں کے خلاف شور ڈالنے والوں کو ووٹ نہ ڈال کر یہ ثابت کر دیا کہ ہم گلگتی اور بلتستانی بعد میں ہیں اور پاکستانی پہلے ہیں انہوں نے نواز شریف اور مہارانی مریم صفدر کو سجھی دکھا کر کبھی ماری اور ایک آدھ سیٹ دے کر رونے کے قابل بھی نہیں چھوڑا ۔ جی بی والوں نے تو پنجاب والوں کو سندھ والوں کو کے پی کے والوں اور بلوچستان والوں پر یہ باور کر وانی کی کوشش کی ہے کہ ہم نے تو غداروں سے را کے ایجنٹوں سے اپنا بدلہ لے لیا اور تم لوگ ابھی تک بھنگڑے ڈال رہے ہو شرم کرو شرم کرو ۔ قارئین وطن! اب الیکشن ہو گئے اب حکومت کی ذمہ داری ہے کے میر جعفروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں اس سے پہلے کے پورا پاکستان مایوسیوں کی لپیٹ میں آجائے ایک طرف مہنگاءنے کمر توڑی ہوئی ہے عوام کی تو دوسری طرف نواز شریف اور اس کی س±پتری کی بکواس بازی نے انہوں نے اور ان کے پیچھے تالیاں بجانے والوں نے الیکشن میں دھاندلی کی لَے بجاننی شروع کر دی ہے اب ادھر آجائیں امریکہ کی طرف تو ڈونلڈ ٹرمپ وہی کچھ کر رہا ہے جو میرے پاکستان میں ہو رہا ہے اور انٹرنیشنل سیاست اپنے اپنے انداز میں قلابازیاں کھا رہی ہے لیکن ایک بات کی اس الیکشن میں سمجھ آرہی ہے کہ گلگت ہو پنجاب ہو سندھ ہو بلوچستان یا کے پی کے عوام میں بیداری بڑا اہم عنصر ہے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں جی بی اپنی پسماندگی کے باوجود خوش حال صوبوں سے زیادہ اپنی فوج کی اور ان کی قربانیوں کی اہمییت سمجھتا ہے لیکن ہم پنجاب والوں نے تو حد ہی م±کا دی کہ اب تک ہماری فوج کو تقسیم کر نے والے لاہور سے لے کر لنڈن تک دندناتے پھر رہے ہیں ان لوگوں کو تو تاریک سلاخوں کے پیچھے ہو نا چاہئے ۔ آخر میں میں اپنے گلگت اور بلتستان کے عظیم عوام کو سلوٹ کرتا ہوں جنہوں نے پورے ملک کی عوام کو امید کی کرن روشن کرنے کی ترغیب دی ہے اور صحیح معانوں میں ووٹ کو کیسے عزت دیتے ہیں برف باری ہو رہی ہو یا طوفانی بارش اپنی سول ذمہ داری پوری کرنی ہے ۔ امید ہے حکومت پاکستان اب وہاں ترقی کے کاموں میں ان کا پورا حق دیں گے اور ماضی کی حکومتوں کی طرح صرف وعدہ وعید پر نہیں ٹھرخائیں گے ، جی بی زندہ باد ۔
٭٭٭