سشانت کیس میں نام لینے پر اکشے کا یوٹیوبر پر 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

0
92

نئی دہلی:

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹار اکشے کمار نے سشانت کیس میں نام لینے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر یوٹیوبر راشد صدیقی کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک یوٹیوبر راشد صدیقی نے سشانت کیس سے متعلق ایک ویڈیو میں اکشے کمار کو بھی اداکار کی خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس پر اکشے کمار نے جعلی خبریں پھیلا کر ساکھ کو متاثر کرنے کے الزام میں یوٹیوبر راشد صدیقی کے خلاف مقامی عدالت میں 5 ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

یوٹیوبر راشد صدیقی نے ایک وڈیو میں الزام عائد کیا تھا کہ اکشے کمار فلم ’’ایم ایس دھونی : دی انڈولڈ اسٹوری‘‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کو مرکزی کردار ملنے اور فلم کی بے پناہ کامیابی پر ناخوش تھے اور اسی لیے اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے اور ممبئی پولیس سے خفیہ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

 

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب یوٹیوبر راشد صدیقی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہو اس سے قبل بھی انہیں جعلی خبریں پھیلانے اور سشانت خودکشی کے  معاملے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے وزیر آدتیہ ٹھاکرے کا نام لینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

یوٹیوبر راشد صدیقی کی جانب سے اکشے کمار کے دعوے پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here