پی ٹی آئی خاتون رہنما نے ڈیفنس میں 5 ملزمان کی ہلاکت کو جعلی مقابلہ قرار دیدیا

0
74

کراچی:

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین نے ڈیفنس میں ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی ہونے کا دعویٰ کردیااور کہا ہے کہ ہلاک شدگان میں ان کا ڈرائیور بھی شامل ہے، ڈرائیور اور میری ساس کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پولیس اور سادہ لباس افراد اٹھا کر لے گئے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعہ کو علی الصبح پولیس نے گزری کے علاقے میں ایک بنگلے میں پولیس مقابلے کے دوران پانچ ملزمان کو ہلاک کیا تھا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک ڈبل کیبن گاڑی بھی برآمد کی، واقعے میں تین ملزمان کی شناخت ریاض، عابد اور غلام مصطفی کے نام سے ہوئی جبکہ چوتھے شخص کی شناخت جمعہ کی دوپہر عباس کے نام سے کی گئی۔

عباس کی شناخت پاکستان تحریک انصاف کی مقامی رہنما پروین لیلیٰ نے اپنے ڈرائیور کے طور پر کی۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں ںے دعویٰ کیا کہ عباس کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ان کے بنگلے سے پولیس کی وردی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد لے گئے تھے، ساتھ ہی ان کی ساس کو بھی لے گئے جن سے اب تک ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here