اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے، اداکار سہیل احمد

0
91

کراچی:

معروف اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔

اداکار سہیل احمد نے آرٹس کونسل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آکر احساس ہوا کہ کراچی اور لاہور کی آرٹس کونسل میں بہت فرق ہے، لاہور آرٹس کونسل مکمل طور پر کاروباری ادارہ بن چکی ہے اور پیسہ کمانے کے چکر میں لگی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہاکہ عالمی اردو کانفرنس جیسے ثقافتی میلے قوم کو توانائی بخشتے ہیں اتنی شاندار کانفرنس کے انعقاد پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہماری قومی زبان جسے ہم پورے ملک کے لیے رابطے کی زبان کہتے ہیں اسے ہم رائج نہیں کر سکے، اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔

اداکار سہیل احمد نے کہاکہ آرٹس کونسل کراچی نے جو کانفرنس سجائی اس سے ثابت ہوگیا کہ اردو سے محبت کرنے والے لوگ اب بھی موجود ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ بھی اس طرف توجہ دے، بچپن سے کراچی کا سوچتے تھے توپہلے میرے ذہن میں کراچی کے نام کے ساتھ صرف سمندر کا تصور اْبھرتا تھا مگر اب احمد شاہ کا نام بھی ساتھ ذہن میں آتا ہے لیکن اب یہاں ادب کا سمندر بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here