لاہور:
معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی پوسٹ پر معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
ماہرہ خان کاکہنا تھا کہ میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، جس کے فوری بعد میں نے خود کو قرنطینہ کردیا ہے، میری اپنے ان دوستوں سے درخواست ہے کہ جو گزشتہ چند روز سے میرے ساتھ رہے وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرالیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ وقت میرے لئے تکلیف دہ ہے لیکن میں بہت جلد صحت یاب ہوجاؤں گی، میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماسک پہن کر رکھیں اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
واضح رہے اس سے قبل بہروز سبزواری ، نیلم منیر، یاسر نواز، ندا یاسر، علیزے شاہ، نعمان سمیع، روبینہ اشرف ، سکینہ سموں ، ابرار الحق اور واسع چوہدری بھی اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اس وبا نے مرزا شاہی کو مداحوں سے چھین لیا ۔