امدادی سامان کا دوسرا کنٹینر کراچی روانہ

0
119
شمیم سیّد
شمیم سیّد

 

شمیم سیّد،بیوروچیف ہیوسٹن

جب انسان کی نیت میں کوئی کھوٹ نہیں ہوتی تو اللہ تعالیٰ ان کے کاموں میں برکت ڈال دیتاہے اور یہی وجہ ہے کہ ہیوسٹن میں بہت بڑی بڑی آرگنائزیشن ہیں لیکن انہوں نے خود سے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ ان کی طرف دیکھا جائے بلکہ میں نے تو یہی دیکھا ہے کہ جہاں ہیوسٹن کراچی سسٹر سسٹی کا نام آجائے وہاں دوسری آرگنائزیشن بھی اس کےساتھ شامل ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اس ایسوسی ایشن میں جو بندہ کام کرتا ہے وہ بے انتہاءمحنتی اور ایماندار شخص ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اُٹھا سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہیلپنگ ہینڈ جیسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے وہ بھی ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کےساتھ بھرپور تعاون کرتی ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اس بینر پر کوئی کام غلط نہیں ہو سکتا۔ اسی لئے ہیوسٹن کو بے شمار تنظیمیں جن کے اپنے نام ہیں جن میں ابنا سینا فاﺅنڈیشن، یونیورسٹی آف کراچی المنائی، ہاﺅس آف چیریٹی پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، سب سعید شیخ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتی ہیں اور جس طرح سے کراچی فلڈ ریلیف کیلئے یہ کام کر رہی ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ ابھی پندرہ دن پہلے ایک چالیس فٹ کا کنٹینر کراچی کے سیلاب زدگان کیلئے ہیوسٹن سے روانہ ہوا اور اب پھر دوسرا کنٹینر بھی کراچی روانہ کیا جا رہا ہے۔ اور اس کنٹینر میں جو سامان بھیجا جا رہا ہے وہ سب کچھ نیا اور بہت ہی عمدہ ہے اور جس کا انتظام ہیلپنگ ہینڈ کے ویئر ہاﺅس میں کیا جاتا ہے وہاں ہی بکس پیک کئے جاتے ہیں اور ان کے والنٹیئر دن رات محنت کر کے سامان بھرتے ہیں، پچھلی بار مڈ لینڈ آئل کمپنی کے جاوید انور نے اپنی سربراہی میں یہ کنٹینر روانہ کیا تھا اور تمام والنٹیئرز کو مبارکباد بھی دی تھی اور وہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کےساتھ ہر کام میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔ پندرہ دن میں دوسرا کنٹینر تیار ہے اور اس بار ہمارے ہر دلعزیز کانگریس مین ایل گرین جو امریکہ میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کی آواز سمجھے جاتے ہیں وہ مہمان خصوصی تھے اور وہ سامان دیکھ کر بہت زیادہ متاثر ہوئے کہ تمام سامان مہینگا اور نیا تھا اس موقع پر انہوں نے ایک ہزار ڈالر دینے کا اعلان بھی کیا۔ فورڈ بینڈ کاﺅنٹی کونسل وومن ایلس چین نے بھی اس جذبہ کو بہت سراہا۔
قونصل جنرل ابرار ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے اور وہ بھی پاکستانی کمیونٹی کی ان کوششوں کو ہمیشہ سراہتے ہیں۔ دونوں کنٹینرز میں جو سامان کراچی بھیجا گیا ہے اس میں تقریباً ایک لاکھ ڈالر کا سامان ہے جس میں گرم کپڑے، جرسیاں، جوتے، بچوں خے کھلونے، میڈیکل کا سامان، گروسری اور دوسری ضروریات زندگی کی اشیاءشامل ہیں۔ اور یہ سب چیزیں ہماری کمیونٹی کی سپورٹ کے بغیر ناممکن تھیں اور یہ کراچی میں تقریباً 12 ہزار لوگوں کے کام آسکتی ہیں۔ اور ان سب کا سہرا چیف پیٹرن سید جاوید انور، کانگریس مین ایل گرین اور ممتاز کمیونٹی ممبرز ہیوسٹن، آسٹن، لاس اینجلس، ڈیلاس کی مدد کے بغیر ناممکن تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ ہیوسٹن سے پہلی بار اتنا عمدہ سامان جا رہا ہے اور ہمارے پاکستان میں اور خاص طور پر کراچی میں اگر یہ سامان صحیح ہاتھوں میں نہیں پہنچا تو لوٹ مار مچ جائے گی میں نے اس کا اظہار اپنے طور پر الیاس چودھری اور سعید شیخ سے کر دیا ہے اور وہ بھی اس پر غور کر رہے ہیں اور لائحہ عمل بنا رہے ہیں کہ یہ سامان صڑف ان ضرورت مندوں تک ہی پہنچے اس سلسلے میں یونیورسٹی آف کراچی المنائی نے ایک لسٹ مرتب کی ہے مستحق لوگوں کی جو ہیلپنگ ہینڈ اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کیلئے کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here