سید کاظم رضوی
محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آپ سائنسی طور پر اپنے اعزاءدوستوں کا اور خود کا زائچہ بنا سکتے ہیں کسی اگر آپ بروج کے کواکب کے معنی اور ان کے تعلقات کو سمجھتے ہیں یہ ایک حسابی معاملہ ہے اور باریک بینی سے مشق کی جائے تو گر ہیں خود کھل جاتی ہیں۔ آپ زائچہ بنانے کے طریقے کو اب غور سے پڑھیں اور اس کو زہن نشین کریں۔زیچ ستاروں کے حساب کی کتاب کو کہتے ہیں زائچہ اس نقشے کو کہتے ہیں جس سے آسمان پر کواکب کی پوزیشن کسی خاص سال ، ماہ ، دن اور وقت کی درج کی جائے اگر دو باتیں وقت اور جگہ معلوم نہ ہوں تو زائچہ صحیح نہیں بنایا جاسکتا۔زائچہ بناتے وقت چند معلومات کی ضرورت پڑتی ہے وقت مطلوب کے سال ، ماہ اور دن کے کواکب کی جو رفتاریں ہیں یہ اچھی تقویم سے معلوم ہونگی ایک گراف بناکر نوٹ کریں اکثر لوگ شمسی طالع کے درجات لیتے ہیں کیونکہ وقت پیدائش کا علم نہیں ہوتا پھر طالع وقت نکالیں اور تمام گھروں کے درجات معلوم کریں یہ تسویتہ البیوت سے معلوم ہونگے۔ مقام کے درجات طول بلد و عرض بلد میں ہوتے ہیں یہ اٹلس سے معلوم ہونگے جسے عرف عام میں گلوب بھی کہا جاتا ہے وقت پیدائش کو درست کرنے کیلئے گرینچ سے طول بلد میں فاصلہ کی ضرورت ہوگی۔
رسالوں اور اخبارات میں جو ہفتہ وار یا ماہانہ حالات طبع کیئے جاتے ہیں وہ ماہ پیدائش کے حساب سے ہوتے ہیں اور عام ہوتے ہیں معلومات ایسی ہوتی ہیں جن کا عموماً وارد ہونے کا امکان ہوتا ہے کسی شخص کے ممکنہ حالات معلوم کرنے کیلئے اس کی تاریخ پیدائش ، سال پیدائش اور مقام پیدائش کو جاننا ضروری ہوگا اور انہی باتوں کو مدنظر رکھ کر زائچہ بنے گا ظاہر ہے کہ وہ ایک علیحدہ ہی نقشہ ہوگا میں اب آپ کو اسی زائچہ بنانے کی تعلیم دوں گا آپ تین چیزیں خرید کر رکھیں تقویم ، تسویتہ البیوت ، اٹلس جس میں عرض بلد و طول بلد کی علیحدہ فہرست بھی ہو۔آجکل یہ تمام مواد کمپیوٹر پر بھی مل جاتا ہے لیکن عملی طور پر نقشہ بنانے اور علامات بنانے اور سیکھنے کیلیے ضروری ہے یہ کام پرانے روایتی طریقے سے انجام دیا جائے ایک دفعہ سمجھ آگیا اور مشق ہوگءتو آپ ہر طرح سے آسانی پائیں گے اور بغیر کسی ھچکچاھٹ کے زائچہ بنالیں گے۔اپنے زائچہ والے موضوع کو یہاں روکتے ہوئے اب آپ قارئین کی توجہ موجودہ فلکیاتی صورتحال پر دلانا چاھتا ہوں اس کی تفصیلات اور باریکیوں میں جائے بغیر اتنا عرض کردوں یہ فلکیاتی نظرات اب سے چھ سو برس قبل اور چار سو برس قبل بھی ظہور پذیر ہوئی تھیں اور اسکے نتیجہ میں کیا ہوا تھا اس کے لیئے تاریخی واقعات و حالات کا مطالعہ کریں ان سے بچاﺅ کی تدبیر آپ کو بتادوں۔پہلی چیز جو احادیث سے بھی ثابت ہے وہ صدقہ ہے آپ ستاروں کے نحس اثرات سے بچنے کیلئے خصوصی صدقات کا اہتمام کریں سب سے بہترین گوشت کا صدقہ ہے قریبی یتیم خانے میں دے دیں یا چھیپا صاحب و دیگر لوگ جو غرباءو مساکین کو کھانا فراہم کرتے ہیں ان کو پہنچادیں نماز کو اوّل وقت ادا کریں ہر وقت باوضو رہنے کی کوشش کریں ، کلام پاک کی تلاوت مع ترجمہ ضرور کریں کچھ مسنون دعائیں ہیں جو مجھ کو سلسلہ قادریہ کے بزرگوں سے ملی ہیں جن کو پڑھنے سے اثرات بد سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اس کے علاوہ آپ کوشش کریں گھر میں کوءپالتو جانور رکھیں جیسے مرغی یا بطخ اور اگر سنبھال سکیں تو بکری بھی پال لیں آپ مجھے دعائیں دیں گے۔
وہ دعائیں اکثر ک±تب میں بھی مرقوم ہیں جبکہ آپ کسی قریبی روحانی سلسلے قادریہ سے بھی مسنون دعائیں حاصل کرسکتے ہیں مختصر کالم میں گنجائش نہیں یہ سب کچھ آپ کو فراہم کردوں آج آپ کو ایک اسم الہی کا ورد بتاتا ہوں ( یالطیف± ) کو ۱۲۹ مرتبہ ورد کریں پھر دعا فرمائیں کہ آپ اور اہل خانہ و اہل ایمان کو اللہ پاک ہر بری گھڑی و آفت سے محفوظ فرمائے آپ اس کا ورد بعد نماز کریں پنج وقتہ نماز کے بعد اگر کسی کو کوءسخت حاجت درپیش ہے اور اس کو کوئی راستہ نظر نہیں آتا وہ کچھ صدقہ دے اس کے بعد اپنے دل کو صاف کرکے تمام انسانیت کو معاف کرے اور ایک نشست میں بعد نماز عشاء۱۲۹ ضرب ۱۲۹ جو تعداد آئے اس تعداد میں اسم الہی یالطیف± کا ورد کرے ان شاءاللہ بامراد ہوگا اور دعا±مستجاب ہوگی اللہ کے اسمائے گرامی سے اللہ کو پکارنا اور مدد طلب کرنا دلجمعی سے دعا کے مقبول ہونے کا باعث ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایک ہفتے کی اجازت آپ سے چاھتا ہوں اگلے کالم میں زائچہ کو ترتیب دینے کی تعلیم دی جائیگی ان شاءاللہ دعا گو ہوں اللہ آپ کو اور ہر کلمہ گو کو بیماری اور آفت سے محفوظ فرمائے۔ آمین
٭٭٭