ڈنگر ڈاکٹر!!!

0
163
عامر بیگ

 

آنکھوں دیکھا

میں انیس سو ننانوے کی گرمیوں کی چھٹیوں میں بینکاک گیا تو دیکھا کہ سڑکوں پر ننگی اور آدھ ننگی عورتیں احتجاج کر رہی ہیں وجہ جان کر حیرت ہوئی کہ ایک کالم نگار نے تھائی عورتوں کو پراسٹیچیوٹ لکھ دیا تھا اس بات پر سڑکیں کسبی عورتوں سے بھر گئیں ان کا مطالبہ تھا کہ ہمیں گالی دی گئی ہے ہم ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کماتی ہیں ہم سیکس ورکر ہیں لہٰذا ہمیں سیکس ورکر کے نام سے لکھا اور پکارا جائے تیئس سال کی تعلیمی جدوجہد اور میرٹ پر سلیکشن کے بعد ویٹرینری ڈاکٹر بنتا ہے جسے اردو میں جانوروں کا ڈاکٹر اور پنجابی میں ڈنگر ڈاکٹر کہتے ہیں پنجابی دنیا کی پانچ بڑی زبانوں میں سے ہے اس میں لفظ ڈنگر ڈاکٹر کا کوئی نعمل بدل نہیں ہے اور زمانہ قدیم سے یہی مستعمل ہے الحمداللّٰہ میں انسانوں اور جانور دونوں کا ڈاکٹر ہوں اورمیں ان دونوں کا موازنہ کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں انسانی ڈاکٹر کو صرف ایک انسانی باڈی پڑھنی پڑتی ہے جبکہ ڈنگر ڈاکٹر کو آٹھ ڈومیسٹک انیملز پڑھنا پڑتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ڈنگر ڈاکٹری آسان کام نہیں ہے اس کے علاوہ انسانی ڈاکٹر بڑی آسانی سے مریض سے پوچھ لیتا ہے کہ کیا مسئلہ ہے لیکن جانور بےچارے بلکل بھی نہیں بتا سکتے کہ پرابلم کہاں ہے اور کب سے ہے یہ سب ڈنگر ڈاکٹر کی مہارت پر منحصر ہے کہ کیسے مینج کرتا ہے ان دونوں انسانی اور ڈنگر ڈاکٹر کا انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں بہت زیادہ ہاتھ ہے مگر سیانے کہتے ہیں علاج سے پرہیز بہتر ہے تو ڈنگر ڈاکٹر علاج سے پہلے درمیان اور بعد میں انسانی جسم کی حفاظت میں اہم رول ادا کرتا ہے جانور جو ہم روز مرہ میں کھاتے ہیں اور ڈیری مصنوعات جو ہم استعمال کرتے ہیں ان کی دیکھ بھال نشوو نما اور علاج کا ذمہ ڈنگر ڈاکٹر کے سر پر ہے اور وہ اپنی پوری ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے سوچیں اگر ڈنگر ڈاکٹر نہ ہو تو ہم لوگ کہاں سے اپنی میٹ اور ڈیری پراڈکٹس کی ضروریات پوری کریں گے، صبح صبح چائے کا کپ اور آملیٹ فرائی انڈہ آپکے ناشتے کی ٹیبل پر پوری دنیا میں ڈنگر ڈاکٹر کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہ ایک ملٹی بلین ڈالرزانڈسٹری ہے اس پیشے سے کروڑوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اس شعبے میں ماسٹر ایم فل پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹر یٹ کی ڈگریاں لی جاتی ہیں جتنی بھی دوائیں بنتی ہیں انسانوں کے استعمال سے پہلے جانوروں پر تجربات بھی ان ہی ڈنگرڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہوتے ہیں کورونا کی سب سے پہلی ویکسین جس کمپنی فائزر نے بنائی ہے اسکا سی ای او ڈنگر ڈاکٹر ہے پاکستان میں ڈنگر ڈاکٹر ایک ستارویں گریڈ کا معززآفیسرہے ہر روز مذبح خانوں میں زبح ہونے والے تمام جانوروں پرڈنگر ڈاکٹر کی مہر ثبت ہوتی ہے مرغیوں اور جانوروں میں لگنے والی اکثر ویکسین پاکستانی ڈنگر ڈاکٹر پاکستان میں بھی بناتے ہیں لیکن ناصر مدنی مشاہد اللّٰہ کے بعد اب سابقہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس لفظ کو گالی بنا دیا جس مذہب اسلام میں غیر مذہب کے سکالرز کے ساتھ ساتھ انکے مذہب کو بھی برا کہنے کی ممانعت ہو اس میں ہمارے علما حضرات ایک دوسرے کو نازیبا الفاظ سے پکارتے ہوئے ایک دوسرے کی تذلیل کرتے ہیں جن کے دیکھا دیکھی سیاستدان بھی اس مقابلے میں کود پڑے، ٹھیک ہے کتا کتے کا ویری ہوتا ہے کے مصداق ایک پروفیشنل جیلسی ہر پیشے میں ہوتی ہے لیکن ہم میں سے کسی کو ہمارے اس معزز پیشے کو توہین آمیزانداز میں گالی کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہرگزنہیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here