عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کو سمندر میں غرق کرکے چھوڑیں گے، فضل الرحمان

0
95

بنوں:

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کو سمندر میں غرق کرکے چھوڑیں گے۔

بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے قوم کو آزادی اورجمہوریت کا راستہ دکھایا ہے، اس وقت پوری قوم عمران خان حکومت کے خلاف متحد ہے اوربغاوت کا اعلان کررہی ہے، ہم غداری کے مقدمات سے نہیں ڈرتے، ملک کے اصل وفادار تو ہم ہیں، ہم مک میں آئین کی بالادستی اورعوام کی حقیقی نمائندہ پارلیمان کاقیام چاہتے ہیں اور عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کو سمندر میں غرق کرکے چھوڑیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ مچھ میں جو کچھ ہوا وہ بدامنی کی انتہاہے اس کی مذمت کرتے ہیں، حکومت عوام کوتحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، اسلام آباد میں نوجوان کو پولیس نے کیوں مارا ملک میں کوئی حکومت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے اورعمران خان کہتا ہے کہ یہ ترقی کررہا ہے، لیگی حکومت سی پیک کے تحت 70 ارب کی سرمایہ کاری لائی اور انہیں اسے ناکام بنانے کے لیے لایا گیا، بھارتی وزیراعظم خود گزشتہ دورمیں پاکستان آئے اورتجارت کی بات کی لیکن آج معاملہ الٹ ہے اوریہی صورت حال دیگر مالک  کے حوالے سے بھی ہے، چین ہم سے ناراض اورہماری معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نہ اسرائیل تسلیم کیا جاسکتا ہے نہ ہی قادیانیوں کو کوئی مسلمان بنا سکتاہے، قادیانیوں کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ ہوئی لیکن الیکشن کمیشن خاموش ہے، ہم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرینگے جب کہ 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل کے خلاف ملین مارچ کریں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here