بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اصولوں کی دھجیاں اڑانے لگا

0
98

کراچی:

بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں ریٹنگ حاصل کرنے کیلیے پیشہ وارانہ اصولوں کی دھجیاں اڑانے لگا جب کہ وزیر اعظم عمران خان کے وڈیو کلپ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔

بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان  نے اعتراف کیا ہے کہ  بھارت نے تہتر برسوں میں ایسی مضبوط اور فولادی عزم رکھنے والی حکومت نہیں دیکھی جیسی اب ہے۔ یہ کلپ بھارتی میڈیا نے وائرل کر کے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھارتی حکومت کی تعریف کی ہے۔

حالانکہ وڈیو میں عمران خان کوکہتے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستان کو مضبوط فوج کی  ضرورت کیوں ہے؟ کیونکہ موجودہ بھارتی حکومت مطلق العنان، نسل پرست، مسلم مخالف، اسلام مخالف اور پاکستان مخالف ہے، ایسی حکومت وہاں کبھی نہیں رہی۔

مزیدبراں انگلش ٹی وی نیوزچینل اس وقت شرم سے پانی پانی ہوگیا جب اسے وہ پراپیگنڈا واپس لینا پڑگیا جس کے تحت وہ سابق پاکستانی سفارتکار ظفرہلالی کی گفتگو کو اعتراف قراردیتا رہاکہ فروری 2019ء کے بالا کوٹ فضائی حملے میں 300 ہلاکتیں ہوئیں حالانکہ اس ویڈیو میں گڑبڑ کی گئی تھی جبکہ ظفرہلالی نے کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ مدرسے کے 300بچوں کو مارنا چاہتی تھی مگرحملہ ناکام رہااوراس کے بجائے فٹ بال کے میدان پربمباری کی گئی۔

حقائق پرکھنے والی ویب سائیٹ Alt News  نے جب اس پیشہ وارانہ بددیانتی کی نشاندہی کی توصرف انڈیا ٹوڈے نے  ٹویٹ کرکے وضاحت جاری کی  کہ ’’ہمارے علم میں آیا ہے کہ اس وڈیو میں گڑبڑکی گئی،اپنے قارئین کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں اس غلطی پر افسوس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here