راولپنڈی:
ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعینات پروفیسرز کو پی ایچ ڈی تھیسز چیک کرنے کا اختیار سونپ دیا گیا ہے۔
پی ایچ ڈی تھیسز بیرون ممالک منظوری کیلیے بھیجنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے نئی اس پالیسی پر باقاعدہ عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے،ایچ ای سی کی نافذ کردہ نئی پی ایچ ڈی پالیسی میں ٹینور ٹریک پروفیسرز بھی تھیسز رپورٹ لکھنے کے مجاز ہوں گے۔
پرانی پالیسی کے تحت پی ایچ ڈی تھیسز غیر ملکی یونیورسٹیز کے دو پروفیسرز سے منظور کرانا لازم تھا، غیر ملکی پروفیسرز کو پی ایچ ڈی تھیسز پر رپورٹ لکھنے کے 300ڈالرز ادا کئے جاتے تھے۔