اسلام آباد:
16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے تاہم وزارت خزانہ کل وزیراعظم کی منظوری کے بعد سے قیمتوں کا اعلان کرے گی جب کہ نئی قیمتیں 15 روز کے لیے نافذ ہوں گی۔