بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق

0
100

حب:

بیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لسبیلہ کے علاقہ بیلہ میں مسافر کوچ نمی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس میں 28 افراد سوار تھے، ٹریفک حادثے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 20 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here