حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

0
142

کراچی:

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں مفتی قوی خود اپنے کارناموں کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی قوی ایک ہوٹل میں حریم شاہ اور ایک اور خاتون کے ساتھ کھانا کھارہے ہیں۔ اور حریم شاہ ان کے علم میں لائے بغیر ان کی ویڈیو بنارہی ہیں۔ مفتی قوی الکحل کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ 5 طرح کی ہوتی ہیں لیکن میں انگور والی پیتاہوں وہ اچھی ہوتی ہے۔اور اس لیے پیتاہوں کہ وہ میرے دل کے حوالے سے اچھی ہے۔

ویڈیو میں دوسری خاتون مفتی قوی سے پوچھتی ہے کیا آج پارٹی میں آپ کی کوئی گرل فرینڈ آئے گی؟ جس پر مفتی قوی ہنستے ہوئے کہتے ہیں وہ ایک نہیں ہوگی بہت ساری ہوں گی۔ مفتی عبدالقوی کے کورم میں بیٹھنا خواتین کی خواہش ہے۔ کبھی میں عاشق حسین کو لے جاؤں گا میرا کے پاس۔

ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں مفتی صاحب آپ نے زندگی میں کبھی نشہ کیا ہے جس پر مفتی قوی نے انکار کرتے ہوئے کہا میں نشہ نہیں کرتا۔ دوسری خاتون نے پوچھا مفتی صاحب یہ بتائیں آپ کون کون سی شراب پیتے ہیں جس پر مفتی قوی کہتے ہیں میں نام نہیں پوچھتا۔ جب خاتون نے دوبارہ پوچھا کہ  نشوں میں سے کون سا نشہ کرتے ہیں  تو انہوں نے کافی بے تکلفی سے کہا صرف مشروب مغرب۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد کئی اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here