چنئی:
بھارت کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی ابتدائی اننگز میں بھارتی بولرز نے نوبالز کے ریکارڈ توڑ دیے۔
مجموعی طور پر میزبان سائیڈ کی جانب سے 20 نوبالز کی گئیں، جس میں سے سب سے زیادہ 7 جسپریت بمرا، شہباز ندیم نے 6 اور 5 ایشانت شرما نے کیں، ایشون کا پاؤں بھی 2 مرتبہ لائن کراس کرگیا، یہ 2010 کے بعد بھارت کی جانب سے نوبالز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
آخری مرتبہ 2010 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں پہلی اننگز کے دوران بھارتی بولرز نے 16 نوبالز کی تھیں۔ یہ سری لنکا کی جانب سے 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف کی گئی 21 نوبالز کے بعد غیرقانوی گیندوں کی سب سے بڑی تعداد بھی ہے۔ ایشانت کے بچپن کے کوچ شروان کمار نے اس کی وجہ کورونا وائرس کی وجہ سے پریکٹس نہ ہونے کو قرار دیا۔