سید کاظم رضوی
محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ،آج کا موضوع سیارگان کا وہ اہم پہلو جس کی تلاش اور اس کا سوال ہرجاننے والا کرتا ہے کہ اس پر زحل کی ساڑھ ستّی کا اثر کب ہوگا اور کب ختم ہوگا بس اسی بات کو مد نظر رکھ کر آپ مقالہ پڑھیںجس میں تفصیلی بیان اور ریسرچ موجود ہے۔ کیونکہ میں کافی عرصے سے سیارہ زحل کی ساڑھ ستی کے اوپر مواد کی تلاش اور تحقیق کر رہا ہوں الحمدللہ میرا مقصد یہ جاننا تھا کہ ساڑھ ستی کی تاریخ کیا ہے ؟؟ کس کس بروج کو کب کب متاثر کرتی ہے؟؟
شاکھا یعنی یونانی علم نجوم میں اس کی تعریف کیسے کی گئی ہے ۔ اور ویدک علم نجوم میں اس کی تعریف کیسے کی گئی ہے میں الحمداللہ یونانی عمل نجوم ہی پڑھا اور سیکھا ہوں اور یونانی علم نجوم کے مطابق ہی احکامات لگاتا ہوںبحر حال یونانی علم نجوم ساڑھ ستی کو بالکل تسلیم نہیں کرتا اور جو لوگ یونانی علم نجوم میں اس کا ذکر لے کے آتے ہیں وہ صرف اپنی دکانداری چمکاتے ہیںاب میں ساڑھ ستی کی تحقیق کے لیے علم وید کا مطالعہ کر رہا ہوں الحمدللہ -ویدک علم نجوم کے لیے میں نے بہت ساری قدیم اورنئی کتب کا مطالعہ کیا الحمدللہ۔ویدک علم نجوم کی نئی کتب میں تو ساڑھ ستی کا ذکر ملتا ہے۔لیکن پرانی کتب میں بالکل نہیں ہے یعنی آپ یہ کہہ سکتے ہو کہ ساڑھ ستی جدید النجوم کی پیدا کردہ ہے
میں نے ویدک علم نجوم کی مستند لال کتاب حرف با حرف پڑھی ہے الحمدللہ لال کتاب دست شناسی اور علم نجوم سے جنم کنڈلی بنانے اور حالات زندگی معلوم کرنے کے لیے با تصویر نجوم سامدرک کی نایاب ونادرکتاب لال کتاب کا ایڈیشن 1942ءمیں شائع ہوا تھا یہ کتاب ایک نایاب اور نہ دستیاب کتب میں شامل ہوتی ہے یہ کتاب پنڈت شرما گردھاری لال کی تحریر کردہ ہے جو کہ خاندانی پنڈت اور نجومی تھے، علم نجوم اور علم سامدرک کے موضع پر یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اس کتاب کے ذریعے ہاتھ کی لکیروں سے بھی جنم ک±نڈلی بنائی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ کسی بھی فرد کے حالات و واقعات زندگی معلوم کیے جا سکتے ہیںلیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پوری کتاب میں لفظ ساڑھ ستی کہیں استعمال نہیں ہوالیکن اگر اس کتاب میں ساڑھ ستی کو کسی اور نام سے پکارا گیا ہو تو یہ ایک الگ بات ہے یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جو کتاب میرے پاس ہے اس میں لفظ ساڑھ ستی نہ ہو۔میری نظر میں تو ساڑھ ستی صرف دکانداری کا ذریعہ ہے سیارہ زحل اگر کسی برج کو متاثر کرے گا تو صرف ڈھائی سال کے لیے نہ کہ ساڑھے سات سال اور برج جدی۔برج دلو اور برج میزان والوں کے اوپر ساڑھ ستی کا قانون لاگو ہوتا ہی نہیں ہے برج میزان میں سیارہ زحل کو شرف ملتا ۔
٭٭٭