محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ،آج اپنے موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے جس میں دعا کی قبولیت کے اصول بیان ہونگے ،دعا قبول ہونے میں رکاوٹ اور فلسفہ کیوں ایسا ہوتا ہے ایسا کون سا عمل کیا جائے کہ مستجاب الدعوات ہوجائیں ایسے ہی نقطہ کو یکجا کرکے کوشش کی ہے ،اصلاح کی جائے اُمید ہے قارئین فیض حاصل کریں گے ۔
اب میں نے طریقہ کار بدلا ہے ،اس سے قبل علوم سیارگان پر مفصل بحث قسطوں میں اور مختلف اوقات میں جفری و بنیادی نقوش سیارگان کی نظرات کے حوالے سی شائع کیئے جس سے قارئین نے سمجھا کہ میں شائد کوء عامل یا نجومی یا کوء معاز اللہ جادوگر ہوں استغفراللہ ایسے کسی بھی عمل سے اللہ پاک کلمہ گو مسلمان کو محفوظ رکھے ہر چیز کا نعم البدل ہوسکتا ہے اسلام و ایمان کا نہیں یہ وہ تحفہ ہے جو رب نے پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وسلم کے زریعے بھیجا اور آبا و اجداد نے وصول کیا اس پر چلنا سکھایا جادو سے انسان ایمان سے چلا جاتا ہے اور شیطان کا آلہ کار بن جاتا ہے بلکہ اگر یہ کہوں مجسم شیطان ہوجاتا ہے تو غلط نہ ہوگا اللہ دولت ایمان آخری سانس تک ہر مسلمان کلمہ گو کی محفوظ رہے اور آخری سانس کے ساتھ کلمہ طیبہ تلاوت نصیب ہو آمین یہی دعا تمام امت کیلئے ہے اب اس تمہید کے ساتھ ہی اصل موضوع پر آتے ہیں جو درج زیل ہے ۔ ایک ذاتی انا کی تسین کیلئے جھوٹ ،فریب ،دھوکہ ،بد دیانتی ،بہتان ،الزام ،بے ہودگی ،گالی گلوچ جیسے معلوم نہیں کتنی غلطیاں روز سر انجام دیتے آ رھے حالانکہ انسان اس دنیا میں مسافر کی مانندہے دو چار سانسوں کی محتاج ہے پھر بھی اکڑ اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتا اگر دیکھا جائے تو تو ہر انسان اگر اپنے آخرت کی فکر اور اپنی اصلاح میں لگ جائے تو اسے دوسروں کی زندگی پر نظر رکھنے کا ہوش ہی نہیں رہتا لیکن شیطان روز اول سے ہر انسان کو ورغلانے میں لگا رہتا ہے۔چند نام نہاد نقاد پورے معاشرے کا شکوہ کرتے نہیں تھکتے اگر ان سے جب ایک ہی سوال کیا جائے کہ معاشرہ تو بہت دور کی بات آپ نے اپنے 5 فٹ کے جسم کے اندر کس حد تک کوئی تبدیلی کی کوشش کی کیا آپ نماز کے پانبند ہیں ؟کیا آپ دوسروں کے حقوق پر ڈاکہ زنی سے محفوظ ہیں ؟کیا آپ اپنے بڑوں کی توقیر اور چھوٹوں کے حقوق کا خیال رکھ رھے ؟جب یہ سوال ہم سب سے کئے جائیں تو منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا مگر کوئی جواب نہیں بن پائے گا۔ہم صرف حسد اور بغض کی آگ میں خود کو جلا رہے بھائی کسی کو اگر کوئی مقام میرے رب اللہ بزرگ تعالیٰ نے دیا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں انکو نیچا دکھانے والے ،ہزار جتن کریں لوگوں کی قدموں میں گریں منت سماجت کریں جھوٹ فریب پروپیگنڈہ الزام بہتان جو بھی کرتے رہیں بس صرف خود کو بے وقعت کرتے جائیں گے ان سب سے کسی کی شان عزت رزق صحت پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا چار دن کی زندگی میں بس نفرت نفرت نفرت کا پرچار کرنے کا کیا فائدہ خوامخواہ کسی سے مقابلہ کرنے کی جستجو رکھتے ہیں تو میدان میں عملی اقدامات اٹھائیں کسی کو فائدہ پہنچائیں ،کسی کے دُکھ درد کے مداوا کا سامان کریں یہ اس دنیا میں بھی آپ کیلئے باعث توقیر بنے گا اور آخرت میں با عث نجات ،اس کے بر عکس اگر جھوٹ فریب سے اپنے مقام کو بلند کرنے کی کوشش جتنی بھی کرتے رہو گے اتنی ہی ذلت مقدر بنتی رہے گی، اللہ پاک ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے آمین
بس قارئین کرام یہی وہ سادہ بنیادی اصول ہیں کہ ہم کو اپنی زات سے اپنے عمل سے اسلام اور اس کے احکام کو ظاہر کرنا ہے زبان تو خوارج کے بھی تھی وہ نمازی بھی تھے قاری بھی تھے اچھے کپڑے زیب تن کرتے لیکن پہچانے وہ اپنے معاملات سے جاتے تھے کم تولنا ، دھوکہ دہی ، کھوٹ ، غیبت ، بہتان ہر اخلاقی براء جس کی مذھب نے ممانعت فرمائی ہے اور دیکھنے میں معمولی لگتی ہے ،ایسے کرداروں میں موجود تھی کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم دنیا داری میں اتنے کھو جائیں کہ وہی اخلاقی برائیاں اپنی زات میں رکھ کر پنج وقتہ نمازی بھی بن جائیں قاری بھی بن جائیں لوگوں سے ظاہری اچھے مسلمان حلئیے ادب و آداب سے پیش آئیں جبکہ اندر ڈھول کی طرح خالی ہوں دل میں بغض و کینہ ہو اور مسلمانوں والے عملی کاموں سے دور کا تعلق نہ ہو بس تصویری و نمائشی دنیا میں اس کے وقتی رنگوں کی طرح رہیں ایسا اللہ نہ کرے ہو اس وجہ سے جہاں شیطان اپنا کام کررہا ہے وہیں ھدایت بھی سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا پر موجود ہے اب یہ چلنے والے کی پسند وہ کہاں جاتا ہے راہ ھدایت پر چل کر جنت کا چنائو کرتا ہے یہ مختصر ذندگی فضولیات لہوولعب میں پڑکر اس ذندگی کو بے مقصد گزارتا ہے یہ سب اپنے اوپر ہے ۔۔۔
اللہ پاک ہم سب کی ہدایت فرمائے اور ہماری دعائوں کو مستجاب فرمائے کفر یہ الفاظ و اطوار ہم سے ہماری نسلوں سے دور رہیں اور ہمیشہ مسلمان اپنے ایمان کے ساتھ دین و دنیا میں سرفراز ہوں! آمین ۔
فروری کو شرف زہرہ آرہا ہے جو حضرات پسند کی شادی نکاح کرنا چاہیں رابطہ کرسکتے ہیں دس روز قبل ان کو نقش بتادیا جائیگا اور یہ سروس فری نہیں ہوگی جو بھی پانچ سو ڈالر کیش کے عوض چاہے وہ رابطہ کرے وگرنہ اپنے بابوں، شابوں، عاملوں کو پکڑے یہ قیمت میرے قیمتی وقت کی ہوگی ،شرف زہرہ کی لوح جو ھدیہ دے سکتا ہو صرف وہ رابطہ کرے دوکاندار سیاستدان ڈاکٹر وکلا حضرات کو اس کی اشد ضرورت ہوتی ہے، اس کا ھدیہ معقول ہوگا، اس وجہ سے قبل از وقت اعلان کردیا ہے، باقی آپ حضرات کی مرضی ۔۔۔
٭٭٭