یورپی درآمدات میں پاکستان کا حصہ محض 0.3 فیصد

0
148

اسلام آباد:

27 رکن ممالک اور 45 کروڑ کی آبادی کے ساتھ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور سب سے بڑا تجارتی بلاک ہے۔ تاہم پاکستان کی موجودہ خارجہ اور تجارتی پالیسی اس حقیقت کے ادراک سے نابلد نظر آتی ہے۔ تاہم اس سمت میں توجہ دینے کا وقت گزر نہیں گیا۔

2019ء میں یورپ کی مجموعی درآمدات میں پاکستان کا حصہ محض 0.3 فیصد تھا، باوجود یہ کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل ہے۔ یورپ کو سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ممالک میں پاکستان کا 40 واں نمبر ہے۔ تاہم ایک مثبت بات یہ ہے کہ 2013ء سے 2019ء کے درمیان یورپی کو پاکستانی برآمدات میں 65 فیصد اضافہ ہوا مگر صلاحیت کے لحاظ سے یہ ہنوز بہت کم ہے۔ یورپ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے جسے 35فیصد برآمدات کی جاتی ہیں۔

یورپ کو برآمد کی جانے والی مصنوعات میں ٹیکسٹائل، خام کھالیں، سبزیاں، اشیائے خوراک اور تمباکو شامل ہیں۔ تاہم پاکستان سے یورپ کو خدمات کی برآمدات نہ ہونے کے برابر یا برائے نام ہیں۔ پاکستان سے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے یورپ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس دے رکھا ہے، جس کے تحت 80پاکستانی برآمدات کوٹہ اور ٹیرف سے آزاد ہیں۔ اس وجہ سے پاکستان کو بہت سے حریف ممالک پر سبقت حاصل ہے۔ چناں چہ اقتصادی اور تجارتی پالیسی سازوں کو یورپ کو ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here